دار چینی، جسے گھریلو زبان میں ”دالچینی“ بھی کہا جاتا ہے،کچن میں نہایت مقبول اور ضروری مصالحہ ہے۔ چاہے وہ چائے میں خوشبو کے لیے ہو، کسی سالن کو لذت دینے کے لیے، یا میٹھے پکوان میں گرمی پیدا کرنے کے لیے۔ دالچینی کی مہک اور ذائقہ ہمیشہ نمایاں رہتے ہیں۔
مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ ہر دالچینی ایک جیسی نہیں ہوتی؟
دو اقسام: سیلون اور کیسیا
دالچینی دراصل درخت کی اندرونی چھال سے حاصل کی جاتی ہے، جو خشک ہونے پر قدرتی طور پر لکڑی کی قاشوں (quills) کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔ دالچینی کی دو مشہور اقسام ہیں۔
بھٹہ بھوننے کا صحیح طریقہ: جلائے بغیر مزے سے تیار کریں
سیلون دالچینی (Ceylon Cinnamon):
اس کو ”اصل دالچینی“ کہا جاتا ہے۔ یہ رنگ میں ہلکی، ذائقے میں میٹھی اور خوشبودار ہوتی ہے۔ اسے بنیادی طور پر سری لنکا میں اگایا جاتا ہے اور یہ مہنگی اور کم یاب ہوتی ہے۔
کیسیا دالچینی (Cassia Cinnamon):
اسے چینی دالچینی بھی کہا جاتا ہے۔ یہ زیادہ تر چین، ویتنام اور میانمار میں اگائی جاتی ہے۔ اس کا رنگ گہرا، ذائقہ تیز اور چھال موٹی ہوتی ہے۔ یہ سستی اور آسانی سے دستیاب ہوتی ہے۔
کارن اسٹارچ کے استعمال سے گھر کے کام اور بھی آسان
کون سی دالچینی صحت کے لیے بہتر ہے؟
دونوں اقسام میں سینمالڈیہائڈ نامی مرکب موجود ہوتا ہے، جو ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے اور سوزش کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ کچھ مطالعات سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ کیسیا دالچینی خون میں شوگر کی سطح کم کرنے میں مددگار ہو سکتی ہے۔
لیکن اس کا ایک نقصان بھی ہے۔ کیسیا دالچینی میں کومرین نامی ایک کیمیکل زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے، جو جگر کے لیے نقصان دہ اور زیادہ مقدار میں استعمال پر ممکنہ طور پر سرطان پیدا کرنے کا سبب بھی ہو سکتا ہے۔
کیا کیسیا دالچینی کا استعمال محفوظ ہے؟
فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا کے مطابق، کیسیا دالچینی میں کومرین کی مقدار0.8 فیصد سے لے کر 10.63فیصد تک ہو سکتی ہے، جب کہ سیلون دالچینی میں یہ صرف 0.2فیصد ہوتی ہے۔ اسی لیے روزمرہ استعمال کے لیے سیلون دالچینی کو زیادہ محفوظ سمجھا جاتا ہے۔
تربوز وزن گھٹانے کا بہترین زریعہ، چھلکے اور بیج نہ پھینکیں
دارچینی ذائقے دار اور صحت بخش غذا کا حصہ بن سکتی ہے، لیکن صرف اسی صورت میں جب آپ اس کی قسم کے بارے میں باخبر ہوں۔
عام کھانوں میں تھوڑی مقدار میں کیسیا دارچینی کا استعمال محفوظ سمجھا جاتا ہے، لیکن اگر آپ اسے روزانہ کی بنیاد پر یا طبی فوائد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ہمیشہ سیلون دارچینی کا انتخاب کریں۔
لہٰذا اگلی بار جب آپ چائے، سالن یا کسی میٹھے میں دارچینی کا خوشبودار چھڑکاؤ کریں، تو ایک لمحہ نکال کر اس کے لیبل کو غور سے دیکھیں اور جانیں کہ آپ اپنی خوراک میں کیا شامل کر رہے ہیں۔