جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری کی انتہائی متوقع اور مہنگے بجٹ کی فلم ’کنّپا‘ اپنی ریلیز سے محض چند ہفتے قبل ایک سنسنی خیز واقعے کی زد میں آ گئی ہے۔

فلم کی پروڈکشن ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ اہم وی ایف ایکس (VFX) مناظر پر مشتمل ہارڈ ڈرائیو چوری ہو گئی ہے، جس کے بعد فلمی حلقوں میں شدید تشویش پھیل گئی ہے۔

بھارتی گلوکارہ کا مودی پر وار، ’اگر جیتتا تو سندور کے ساتھ نیل پالش اور کنگھی بھی بانٹتا‘

فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسر وجے کمار ریڈی نے فلم نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نامعلوم افراد ان کے دفتر میں داخل ہوئے اور انتہائی قیمتی ہارڈ ڈرائیو چرا کر لے گئے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ انسپکٹر فلم نگر کا کہنا ہے،

”ہمیں وجے کمار ریڈی کی جانب سے شکایت موصول ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ فلم ’کنّپا‘ کے ویژوئل افیکٹس مناظر والی ہارڈ ڈرائیو دفتر سے چوری ہو گئی ہے، ہم معاملے کی ہر زاویے سے چھان بین کر رہے ہیں۔“

ماہرہ خان کا شاہ رخ سے متعلق سوال پر شاندار جواب

’کنّپا‘ ہندو دیومالائی پس منظر پر مبنی ایک فلم ہے۔ فلم کی خاص بات اکشے کمار کی شیو کے روپ میں جلوہ گری ہے، جبکہ موہن لال ایک اہم کردارمیں نظر آئیں گے۔

سپر اسٹار پربھاس ایک حیران کن انٹری دینے جا رہے ہیں، جسے دیکھنے کے لیے شائقین بےتاب ہیں۔ فلم میں کاجل اگروال اور پریتی مکندھن کی جھلکیاں بھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

کشور کمار کے گھر میں کھوپڑیاں اور ہڈیاں رکھنے کی حقیقت کیا تھی؟ بیٹے نے پردہ چاک کر دیا

فلم کا ٹیزر پہلے ہی ریلیز ہو چکا ہے اور اسے ناظرین کی جانب سے بے پناہ پذیرائی ملی ہے۔ شاندار ویژوئل افیکٹس، زبردست بیک گراؤنڈ میوزک، اور جذبات سے بھرپور سینز فلم کی نمایاں خصوصیات میں شامل ہیں۔ تاہم، ای ایف ایکس مناظر کی چوری نے پروڈکشن ٹیم کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، اگر چوری شدہ ڈیٹا وقت پر واپس نہ ملا تو فلم کی ریلیز ملتوی ہونے کا خدشہ ہے، جو پروڈیوسرز کو بڑے مالی نقصان سے دوچار کر سکتا ہے۔

شائقین اور فلمی برادری کو امید ہے کہ پولیس جلد ہی اس واقعے کے پیچھے موجود عناصر کو بے نقاب کر کے قیمتی ڈیٹا بازیاب کرا لے گی تاکہ یہ شاہکار فلم وقت پر سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جا سکے۔

More

Comments
1000 characters