پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی ذاتی زندگی پر کھل کر بات کرتے ہوئے اپنی پہلی اور دوسری شادی کے تجربات شیئر کیے ہیں۔
حال ہی میں ماہرہ خان نے اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور اپنی زندگی کے ان اہم حصوں پر گفتگو کی۔
ماہرہ خان کا شاہ رخ سے متعلق سوال پر شاندار جواب
ماہرہ خان نے 2007 میں علی عسکری سے شادی کی تھی، اور انہوں نے اس شادی کو اپنی زندگی کا ایک قیمتی تجربہ قرار دیا۔
انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ ان کے اپنے سابق شوہر علی عسکری اور ان کی بیوی زارا کے ساتھ آج بھی دوستانہ تعلقات ہیں۔
لندن واقعہ میں ماہرہ خان کو ہراساں کرنے والا کون ہے؟ نئی ویڈیو میں پتہ چل گیا
ماہرہ خان نے اپنی پہلی شادی کے خاتمے پر کوئی پچھتاوا نہیں کیا، کیونکہ ان کے مطابق زندگی کے ہر تجربے سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ وہ اس شادی میں کامیاب نہیں ہو سکیں، لیکن ان کا بیٹا اذلان ان کی زندگی کا سب سے خوبصورت تحفہ ہے۔
فضا علی مشکل میں، بیٹی کو بھارتی فلم دکھانا مہنگا پڑ گیا
ماہرہ خان نے اپنی دوسری شادی کے بارے میں بھی کھل کر بات کی، جو 2023 میں بزنس مین سلیم کریم سے ہوئی۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہیں دوبارہ شادی کرنے سے پہلے کئی خدشات تھے۔ وہ خوفزدہ تھیں کہ شادی کے بعد انہیں اپنی اداکاری کو خیرباد کہنا پڑے گا، اور ان کے بیٹے اذلان کا ردِعمل کیا ہوگا۔
ماہرہ نے کہا، ”میں چاہتی تھی کہ جس شخص سے میں شادی کروں، وہ میرے بیٹے سے اس لیے تعلق نہ بنائے کہ وہ میرا بیٹا ہے، بلکہ ان دونوں کا آپس میں ایک الگ اور خالص رشتہ ہو۔“
وہ اس بات پر خوش ہیں کہ ان کی یہ خواہش پوری ہوئی کہ ان کے بیٹے اور شوہر کے درمیان ایک منفرد رشتہ قائم ہوا۔
ماہرہ خان نے مزید کہا کہ ان کے بیٹے اذلان نے ہی انہیں دوسری شادی کے لیے راضی کیا۔ اذلان کی حمایت اور سمجھداری نے ماہرہ کو اس قدم کو اٹھانے کا حوصلہ دیا۔ ۔
ماہرہ خان نے اپنی دوسری شادی کو ایک بالغ نظری پر مبنی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ شادی سے پہلے ان کے دل میں کچھ خدشات تھے، لیکن اذلان کی حمایت نے انہیں یہ قدم اٹھانے کا حوصلہ دیا۔ انہوں نے اپنی شادی کو ایک نئی زندگی کے آغاز کے طور پر دیکھا اور اسے خوشی کے ساتھ قبول کیا۔
اداکارہ اس وقت اپنی نئی مزاحیہ فلم ’لَو گورو‘ کی بین الاقوامی پروموشن کے سلسلے میں امریکہ میں موجود ہیں۔ ’لَو گورو‘ عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی ہے، اور ماہرہ خان کی پرفارمنس کو شائقین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔