محبت کے سفر پر رواں امریکہ سے پاکستان آنے والی معروف امریکی خاتون اونیجا رابنسن ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ گفتگو بن گئی ہیں، اور اس بار وجہ بنی ہے ان کا پاکستانی کھانوں سے گہرا لگاؤ۔
حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اونیجا نے نہ صرف پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا بلکہ پاکستانی پکوانوں کی بھی دل کھول کر تعریف کی۔
سابق شوہر سے آج بھی اچھےتعلقات ہیں، ماہرہ خان کاانکشاف
انہوں نے کہا کہ ”پاکستانی کھانے واقعی لاجواب ہوتے ہیں، اور مجھے چکن بریانی سب سے زیادہ پسند ہے۔“ اس کے ساتھ ہی انہوں نے انڈہ پراٹھا اور قیمہ کو بھی اپنی پسندیدہ ڈشز کی فہرست میں شامل کیا۔
اونیجا کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھانوں میں جو ذائقہ، مصالحے اور گھریلو پن ہوتا ہے، وہ دنیا میں کہیں اور ملنا مشکل ہے۔
نادیہ افگن کو فیروز خان کے مداحوں کی جانب سے دھمکیاں ، اداکارہ کا انکشاف
ان کا یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، اور صارفین کی جانب سے نہ صرف دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں بلکہ پاکستانی کھانوں پر فخر کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ اونیجا رابنسن نے پاکستان آنے کا فیصلہ ایک پاکستانی نوجوان سے محبت کے بعد کیا تھا، اور تب سے وہ پاکستان کی ثقافت، مہمان نوازی اور اب کھانوں کی بھی دل سے قدردان بن چکی ہیں۔