پاکستان کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر، ٹک ٹاکر، اور یوٹیوبر حفصہ خان نے ان تبصروں کا جواب دیا جو ان کے وزن میں اضافے پر کیے گئے تھے۔
اپنے حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ”میرے حالیہ ویڈیو پر کچھ تبصرے میرے وزن میں اضافہ کے بارے میں کیے گئے ہیں، میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ ہر انسان کا جسمانی ڈھانچہ مختلف ہوتا ہے۔ بچے کی پیدائش کے بعد کچھ خواتین کا وزن بڑھ جاتا ہے اور کچھ کا نہیں۔“
حنابیات نے لاہوریوں کو جاوید اختر کے خلاف خبردار کردیا
حفصہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سی سیکشن ایک بڑی سرجری ہے جس کے بعد جسم کو مکمل آرام اور شفایابی کی ضرورت ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ”اس دوران سخت ڈائٹنگ یا ورزش کرنا اضافی دباؤ ڈال سکتا ہے اور بعض صورتوں میں یہ جسم کے لیے خطرناک بھی ہو سکتا ہے۔“
عورت کی کمائی بے برکت کہنا سراسر بکواس ہے، برکت نیت اور محنت سے آتی ہے: ثمینہ پیرزادہ
حفصہ خان نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ”ایک محنتی ماں اور گھریلو خاتون بننا ایک بڑا چیلنج ہے، اور اس میں ہر کسی کا اپنا سفر ہوتا ہے۔“
انہوں نے مزید کہا کہ ”جب آپ کے پاس مکمل معلومات نہ ہوں، تو غیر ضروری تنقید سے بچنا ضروری ہے۔ خواتین کو ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے کیونکہ زندگی میں سب کا مقام کبھی نہ کبھی تبدیل ہوتا ہے۔“
فضا علی مشکل میں، بیٹی کو بھارتی فلم دکھانا مہنگا پڑ گیا
یاد رہے کہ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ویڈیوز بنا کر اپنے کرئیر کا آغاز کر نے والی یہ جوڑی کچھ سال قبل پاکستانی نجی چینل کے ایک گیم شو میں ایک ساتھ نظر آئی۔ گیم شو میں ان کی دوستی محبت میں بدل گئی اور اس کے بعد دونوں نے اپنی زندگی کا نیا سفر شروع کیا۔
2023 میں ٹک ٹاکر جوڑی نے نکاح کیا اور 2024 کی شروعات میں شادی کی تقریبات کا آغاز کیا۔ شادی کے دس ماہ بعد، دونوں نے اپنی بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
شہیر خان نے یوٹیوب پر ایک وی لاگ اور انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں بیٹی کی پیدائش کی تاریخ 18 نومبر 2024 بتائی گئی۔
Comments are closed on this story.