اگر آپ بھی گرمیوں کے آغاز میں وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو ایک سادہ لیکن مؤثر ٹِپ آپ کی مدد کر سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاستا، چاول یا آلو جیسے کاربوہائیڈریٹس کو پہلے پکا کر ٹھنڈا کر لیں اور پھر کھائیں، اس سے نہ صرف وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے بلکہ توانائی بھی مستحکم رہتی ہے۔

فٹنس ماہر کیون ڈیوڈ ریل کا کہنا ہے کہ جب ہم چاول یا پاستا جیسے کھانوں کو ٹھنڈا کرتے ہیں تو ان میں موجود نشاستہ (starch) کی ساخت بدل جاتی ہے اور وہ ”ریزسٹنٹ اسٹارچ“ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

خون کی شوگر کنٹرول کے لیے 4 فوڈ ہیکس

”ریزسٹنٹ اسٹارچ“ عام کاربز کی طرح نہیں ہضم ہوتا بلکہ یہ فائبر کی طرح آہستہ ہضم ہوتا ہے، جس سے بلڈ شوگر قابو میں رہتی ہے اور پیٹ دیر تک بھرا رہتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیشہ ور کھلاڑی جیسے فٹبالرز بھی اس حکمتِ عملی کو اپنا چکے ہیں تاکہ توانائی برقرار رہے، ہاضمہ بہتر ہو اور جسمانی کارکردگی بہتر ہو۔ وہ اکثر ٹھنڈے پاستا سیلڈز، رائس باؤلز یا اوور نائٹ اوٹس کھاتے ہیں۔

یہ بھی اہم ہے کہ اگر آپ ٹھنڈے کاربز کو دوبارہ گرم کرلیں تب بھی ریزسٹنٹ اسٹارچ برقرار رہتا ہے اور اس کے فائدے کم نہیں ہوتے۔

ہفتے میں دو بار مسور کی دال کھانے کے فوائد

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے کھانے پروٹین اور صحت مند چکنائی کے ساتھ کھانا زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے کیونکہ یہ نہ صرف ہاضمہ بہتر کرتا ہے بلکہ عضلات کی بحالی میں بھی مدد دیتا ہے۔

متعدد تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ پاستا کو ”ال ڈینٹے“ (یعنی تھوڑا سخت) پکانا بھی وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے کیونکہ اسے چبانے میں وقت لگتا ہے اور ہم زیادہ دیر میں کھاتے ہیں جس سے بھوک کم ہوتی ہے۔

صبح کا آغاز مٹھی بھر پستوں سے کرنا کتنا فائدہ مند

ڈاکٹر کرس وین ٹولیکن، جنہوں نے کتاب Ultra-Processed People لکھی ہے، کہتے ہیں کہ ریزسٹنٹ اسٹارچ کے باعث کھانے کے اجزاء آہستہ ہضم ہوتے ہیں جس سے نہ صرف بلڈ شوگر کنٹرول میں رہتی ہے بلکہ پیٹ بھی بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے۔

More

Comments
1000 characters