مائیکرو فائبر تولیے گھر کی صفائی کے لیے بہترین اشیاء میں شمار ہوتے ہیں۔ یہ کھڑکیوں پر نشان نہیں چھوڑتے، دھول کو مؤثر طریقے سے جذب کرتے ہیں اور چھونے میں نہایت نرم ہوتے ہیں۔ تاہم، ان کی کارکردگی برقرار رکھنے کے لیے انہیں وقتاً فوقتاً صاف کرنا ضروری ہے۔

اگر آپ انہیں عام کپڑوں یا تولیوں کے ساتھ دھوئیں گی تو یہ خراب ہو سکتے ہیں۔ اس لیے ان کو دھونے کا درست طریقہ جاننا بہت ضروری ہے تاکہ ریشے محفوظ رہیں اور تولیے لمبے عرصے تک کارآمد رہیں۔

بھٹہ بھوننے کا صحیح طریقہ: جلائے بغیر مزے سے تیار کریں

##مائیکرو فائبر تولیے دھونے کے دو مؤثر طریقے

واشنگ مشین سے دھونا

تولیوں کو صرف دوسرے مائیکرو فائبر تولیوں کے ساتھ ہی دھوئیں۔

ٹھنڈا یا نیم گرم پانی کا استعمال کریں۔

ہلکے اور بغیر خوشبو والے ڈیٹرجنٹ کا استعمال کریں۔

فیبرک سوفٹنر اور بلیچ سے گریز کریں کیونکہ یہ ریشوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

دل کے مریضوں کے لیے سرد پانی کے شاور کے خطرات اور محفوظ متبادل طریقے

دھونے کے بعد تولیوں کو ہوا میں سکھائیں یا کم درجہ حرارت پر ڈرائر میں رکھیں۔

ہاتھ سے دھونا

ایک بالٹی میں نیم گرم پانی لیں اور اس میں ہلکا سا ڈیٹرجنٹ شامل کریں۔

تولیوں کو پانی میں بھگو کر چند منٹ چھوڑ دیں۔

نرمی سے رگڑ کر دھوئیں تاکہ گندگی نکل جائے۔

صاف پانی سے اچھی طرح کھنگال لیں اور ہوا میں سکھائیں

چین میں انسان نما روبوٹس کا شاندار باکسنگ مقابلہ، ٹیکنالوجی کی دنیا میں نیا سنگ میل

بہترین طریقہ یہی ہے کہ تولیوں کو قدرتی طور پر ہوا میں خشک کیا جائے

کسی تار یا ہینگر پر تولیے لٹکائیں

نوٹ: تولیوں کو براہِ راست دھوپ یا گرمی کے سامنے نہ رکھیں

ڈرائر میں خشک کرنا (اگر ضروری ہو)

کم سے کم درجہ حرارت پر ڈرائر استعمال کریں

مائیکرو فائبر تولیے اسٹور کرنے کے لیے مفید تجاویز

جب آپ کے مائیکرو فائبر تولیے صاف اور خشک ہو جائیں، تو ان کی کارکردگی کو برقرار رکھنے کے لیے ان کا درست طریقے سے اسٹورکرنا ضروری ہے۔

درج ذیل ہدایات پر عمل کر کے آپ ان تولیوں کی عمر اور افادیت بڑھا سکتے ہیں

ٹھنڈی اور خشک جگہ پر رکھیں

ہمیشہ مائیکرو فائبر تولیوں کو ایسی جگہ پر رکھیں جہاں نمی یا تیز گرمی نہ ہو۔

زپ لاک بیگ میں اسٹور کریں

اگر آپ تولیے طویل عرصے تک استعمال نہیں کر رہے، تو انہیں زپ لاک بیگ میں بند کر کے رکھیں تاکہ نمی اور دھول سے محفوظ رہیں۔

مرطوب جگہ سے پرہیز کریں

تولیے کو کبھی بھی نم یا گرم جگہ پر نہ رکھیں، کیونکہ اس سے سڑنا اور بدبو پیدا ہو سکتی ہے۔

دیگر کپڑوں سے علیحدہ رکھیں

مائیکرو فائبر تولیے لنٹ (lint) کو اپنی طرف کھینچتے ہیں، اس لیے انہیں عام کپڑوں یا تولیوں کے ساتھ نہ رکھیں۔

مائیکرو فائبر تولیے کب تبدیل کریں؟

ہر چیز کی ایک عمر ہوتی ہے، اور مائیکرو فائبر تولیے بھی وقت کے ساتھ ساتھ اپنی کارکردگی کھونے لگتے ہیں۔ تولیہ تبدیل کرنے کا وقت تب ہوتا ہے جب:

تولیہ پانی جذب کرنے کی صلاحیت کھو دے۔

تولیہ نرم محسوس نہ ہو یا سخت ہو جائے۔

صفائی کے دوران اس کی کارکردگی پہلے جیسی نہ رہے۔

ایسے میں بہتر یہی ہے کہ پرانے تولیوں کو ہٹا کر ایک نیا سیٹ حاصل کر لیا جائے تاکہ صفائی کا عمل مؤثر اور آسان رہے۔

More

Comments
1000 characters