اداکارہ، ڈانسر اور وائس اوور آرٹسٹ ریحام رفیق اس وقت مقبول ڈرامہ ”پرورش“ میں امل کے کردار سے ناظرین کے دل جیت رہی ہیں۔ نوجوان خواتین کی نمائندگی کرتے ہوئے اُن کی پرفارمنس کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

حال ہی میں وہ ایک انٹرویو میں جلوہ گر ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے فنی سفر، رقص سے محبت، اور زندگی میں روحانی یقین کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

فرح اقرار کی 13 ویں شادی کی سالگرہ کی پوسٹ سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں

ریحام نے انٹرویو میں بتایا کہ شوبز میں نئے آنے والے فنکاروں کو آگے بڑھنے کے لیے اکثر مناسب رہنمائی نہیں ملتی، جس کی وجہ سے وہ اپنے فیصلوں میں تذبذب کا شکار ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اُنہیں رقص سے بے حد لگاؤ تھا اور وہ اُسے بطور پیشہ اپنانا چاہتی تھیں، لیکن جلد ہی اندازہ ہو گیا کہ پاکستانی میں اسٹریم میڈیا میں رقص کے لیے مواقع محدود ہیں۔

سابق شوہر سے آج بھی اچھےتعلقات ہیں، ماہرہ خان کاانکشاف

بعد ازاں، انہوں نے اداکاری کو آزمایا اور اسی میں انہیں اپنی اصل پہچان اور جوش ملا۔

ایک دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے ریحام رفیق نے بتایا کہ انہیں فلم ”کھیل کھیل میں“ کے لیے مشہور ہدایتکار نبیل قریشی کی ٹیم کی جانب سے کال موصول ہوئی، مگر حیرت انگیز طور پر وہ اُس وقت نبیل قریشی کو جانتی ہی نہیں تھیں۔

ریحام کا کہنا تھا، ”مجھے کال آئی مگر میں سنجیدہ نہیں ہوئی، کیونکہ میں اُس وقت ہنزہ جانے کی تیاری کر رہی تھی۔“

نشو کا داماد ریمبو کے لیے خوبصورت نظم کی صورت میں پیار بھرا پیغام

جب اُن کی بہن نے پوچھا کہ کال کس کی تھی، تو ریحام نے بے پروائی سے جواب دیا۔ تب اُن کی بہن نے بتایا کہ نبیل قریشی وہ ہدایتکار ہیں جنہوں نے ”نامعلوم افراد“ اور ”ایکٹر ان لا“ جیسی سپر ہٹ فلمیں بنائیں۔

یہ سن کر ریحام نے فوراً اپنی ٹریپ کینسل کی اور فلم کی شوٹنگ کے لیے روانہ ہو گئیں۔

انٹرویو کے دوران ریحام نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے فن کو ایک نعمت سمجھتی ہیں اور اُنہیں یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز کا بہترین وقت مقرر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے جذبے، محنت اور یقین کے ساتھ انڈسٹری میں اپنا مقام بنانا چاہتی ہیں۔

”پرورش“ میں ان کی پرفارمنس کے بعد اب شائقین انہیں مزید بڑے پراجیکٹس میں دیکھنے کے خواہاں ہیں۔ ریحام کی سادگی، خلوص اور خود پر یقین ان کی کامیابی کی مضبوط بنیاد بن چکی ہیں۔

More

Comments
1000 characters