ہر صبح اخروٹ کھانے سے دل کی صحت سے لے کر دماغی کارکردگی تک کئی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔

ماہرین ٖغذائیت کے مطابق اخروٹ ایک غذائیت سے بھرپور خوراک ہے جس میں او میگا-3 فیٹی ایسڈز، اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز اور معدنیات کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔

آم خریدنے جا رہے ہیں؟ بغیر چکھےاس کی مٹھاس کیسے پہچانیں؟

ان کا باقاعدہ استعمال صحت کے کئی فوائد فراہم کرتا ہے، جن میں دل کی بیماریوں سے بچاؤ، دماغی صحت کی بہتری، بھوک میں کمی اور اینٹی آکسیڈنٹس کی مدد شامل ہیں۔

اخروٹ کو خراب ہونے سے بچانے کے طریقے

گرمی اور نمی اخروٹ کی غذائی قیمت کو متاثر کرتے ہیں اور اس کا ذائقہ تلخ بنا سکتے ہیں۔ اس لیے ماہرین گرمیوں کے مہینوں میں اخروٹ کی حفاظت کے لیے چند احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

تھائیرائیڈ کے مسائل کا دیسی علاج ان قدرتی سپر فوڈز سے کریں

فریج یا فریزر میں رکھیں

اخروٹ کو ایئر ٹائٹ کنٹینر میں فریج یا فریزر میں رکھنا بہترین طریقہ ہے۔ فریج میں رکھنے سے اخروٹ چھ ماہ تک تازہ رہتے ہیں، جبکہ فریزر میں رکھنے سے ان کی مدت ایک سال سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔

ایئر ٹائٹ کنٹینر کا استعمال کریں

اخروٹ کو زیادہ دیر تک محفوظ رکھنے کے لیے انہیں گلاس جار یا ویکیوم سیلڈ بیگ میں رکھنا ضروری ہے تاکہ ہوا اور نمی سے بچایا جا سکے۔

کیا آپ پاستا غلط طریقے سے کھا رہے ہیں؟ جانیے ماہرین کی رائے

پینٹری میں نہ رکھیں

پینٹری میں اخروٹ کو رکھنا مناسب نہیں کیونکہ وہاں گرمی اور نمی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو اخروٹ کو جلد خراب کر دیتی ہے۔ اگر پینٹری میں رکھنا ضروری ہو تو انہیں ٹھنڈی اور اندھیرے جگہ پر رکھیں اور جلدی استعمال کریں۔

خوراک میں اعتدال ضروری ہے

اخروٹ کیلوریز سے بھرپور ہوتے ہیں، اس لیے انہیں زیادہ مقدار میں کھانے سے وزن میں اضافے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔

ڈاکٹرز نے متنبہ کیا ہے کہ اخروٹ کو متوازن غذا کا حصہ بنائیں اور کیلوری کی مقدار کو نظر انداز نہ کریں۔ نٹ الرجی کے شکار افراد کو اخروٹ اور دیگر درختوں کے نٹس سے پرہیز کرنا چاہیے۔

ہر شخص کی صحت کی ضروریات مختلف ہوتی ہیں، اس لیے اپنے صحت کے مقاصد کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی ماہر صحت یا رجسٹرڈ ڈائٹیشن سے مشورہ کریں تاکہ آپ کو درست اور ذاتی مشورے مل سکیں۔

More

Comments
1000 characters