کیا آپ نے کبھی اپنے شوہر، بھائی یا والد سے کوئی چیز لینے کو کہا ہو جو ان کے سامنے پڑی ہو، اور وہ جواب دیں کہ ”نہیں مل رہی“؟ یہ ایک عام سی بات لگتی ہے، لیکن ماہرین کے مطابق اس کے پیچھے کچھ دلچسپ وجوہات ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر شخص کا دماغ بصری معلومات کو مختلف طریقے سے پروسیس کرتا ہے، اور اس میں توجہ، دماغی ساخت، اور روزمرہ کی عادات کا بڑا کردار ہوتا ہے۔
ساحلِ سمندر: دماغی سکون، جسمانی توانائی اور بہتر نیند کا قدرتی ذریعہ
کچھ تحقیقاتی مطالعے یہ بھی بتاتے ہیں کہ خواتین اشیاء کی جگہ یاد رکھنے اور بصری تفصیلات پہچاننے میں مردوں کے مقابلے میں تھوڑی زیادہ ماہر ہوتی ہیں۔
نیورولوجسٹس کے مطابق، خواتین کو اشیاء کی یادداشت میں برتری حاصل ہے، جبکہ مردوں کی پرفارمنس خلائی نیویگیشن میں بہتر دیکھی گئی ہے۔
ذہنی دباؤ جانچنے والا ”الیکٹرانک ٹیٹو“ تیار، پائلٹس اور ڈاکٹروں کے لیے انقلابی ایجاد
خواتین زیادہ تر نشانات اور اشیاء کی یادداشت استعمال کرتی ہیں، جو انہیں اپنے گرد و نواح میں اشیاء تلاش کرنے میں مدد دیتی ہے، جیسے کہ کچن یا الماری میں رکھی چیزیں۔
یہ تمام فرق دماغ کی ساخت، توجہ کے طریقے، اور روزمرہ کی عادات کے اثرات کی وجہ سے ہوتے ہیں، اور یہ اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ ہر فرد کا دماغ اپنے ماحول کو سمجھنے اور اس میں سے معلومات نکالنے کا مختلف طریقہ رکھتا ہے۔
مانع حمل دوا نے لاکھوں خواتین کے دماغ میں ٹیومر پیدا کردیا
اس کا مطلب یہ نہیں کہ مردوں کا دماغ کمزور ہے، بلکہ یہ ایک قدرتی فرق ہے جو دونوں جنسوں کی خصوصیات اور عادات کی بنا پر پیدا ہوتا ہے۔