معروف شیف اور محفلِ رمضان کی مہمان، ماہ نور ملک نے انکشاف کیا کہ دانش تیمور کے بیان ”فی الحال“ کا تعلق ان کی روزمرہ گفتگو سے ہے نہ کہ کوئی سوچی سمجھی حکمت عملی سے۔
یاد رہے کہ رمضان المبارک کے ایک خصوصی پروگرام میں اداکار دانش تیمور کے ایک بیان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی تھی۔
اداکار یاسر حسین کی انوکھی خواہش کیا ہے ؟
دانش تیمور نے پروگرام کے دوران کہا، ’’مجھے چار شادیوں کی اجازت ہے، لیکن فی الحال میں ایسا کچھ نہیں کر رہا، یہ ایک الگ کہانی ہے۔‘‘
ان کے اس جملے نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شروع کردی تھی مداحوں اور ناظرین نے اس بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
ماہرہ اور ہمایوں سعید کی رومانوی فلم کے پشتو گانے نے دھوم مچا دی
اب اس متنازع بیان کے پیچھے کی اصل کہانی منظرِ عام پر آگئی ہے۔ معروف شیف اور محفلِ رمضان کی مہمان، ماہ نور ملک نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ دانش تیمور کا یہ بیان دراصل کسی سوچی سمجھی حکمت عملی کا حصہ نہیں تھا بلکہ ان کی روزمرہ گفتگو کا حصہ ہے۔
ماہ نور ملک نے کہا، ’’یہ درست ہے کہ فی الحال والا معاملہ بہت وائرل ہوا، لیکن میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ ٹی وی پرجیسی چیزیں نظر آتی ہیں وہ بالکل ویسی نہیں ہوتیں بلکہ کئی چیزوں کو ایڈٹ کر کے پیش کیا جاتا ہے۔
فلم ’دیمک‘ کی شوٹنگ کے دوران پُراسرار واقعات، سونیا حسین کے انکشافات
انہوں نےبحیثیت انسان دانش تیمور کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دانش تیمور فطرتا بہت اچھے انسان ہیں اور جہاں تک ان کا لفظ فی الحال استعمال کرنے کا تعلق ہے تو یہ دانش تیمور کی عادت میں شامل ہے۔
انہوں نے اس بارے میں مزید کہا کہ جب فِی الحال والا موضوع شو میں کئی دنوں سے زیر بحث تھا، اور ایک روزعائزہ کے آنے پر دوبارہ وہی موضوع چھڑ گیا تو اس گفتگو کے دوران بھی دانش نےکئی بار وہی لفظ دہرا دیا۔
بقول شیف انہیں اس کے پیچھے دانش کا کہیں کوئی ارادی مقصدنظر نہیں آیا تھا ۔
انہوں نے اس دوران عائزہ کی خاموشی کو ایک دانشمندانہ فعل قرار دیا جو دانش کے مقابلے میں زیادہ مشہور ہیں کیونکہ ان کا کسی بھی قسم کا ردعمل کوئی نیا تنازعہ کھڑا کرسکتا تھا۔