آج کی نوجوان نسل، جسے ہم ’Gen Z‘ کے نام سے جانتے ہیں، زندگی کو جینے کے نت نئے انداز اپنا رہی ہے۔ ان میں سے ایک رجحان جس نے تیزی سے مقبولیت حاصل کی ہے وہ ہے ’لٹل ٹریٹ کلچر‘ یعنی چھوٹی چھوٹی خوشیوں کا کلچر۔ یہ درحقیقت خود سے محبت، خود کی حوصلہ افزائی، اور روزمرہ کی تھکن و دباؤ سے بچاؤ کا ایک خاص طریقہ ہے اور یہ رجحان اب عام ہوتا جارہا ہے۔
لٹل تریٹ کلچر کیا ہے؟
یہ کلچر اس بات پر مبنی ہے کہ زندگی کی مصروفیات، دباؤ، اور تھکن سے نمٹنے کے لیے ہم خود کو معمولی، مگر خوشی بخش تحفے یعنی تھوڑا سا وقت دیں، جیسے کوئی پسندیدہ کافی، ایک خوبصورت لپ گلوس، مزیدار چاکلیٹ، یا کوئی ننھی سی چیز جسے خرید کر دل خوش ہو جائے۔ اور آج کل جینریشن زی کے نوجوانوں میں ’لٹل ٹریٹ کلچر‘ یعنی چھوٹے چھوٹے انعامات یا خوشیوں کو منانے کا رجحان بہت عام ہو چکا ہے۔ یہ رجحان کیوں اتنا مقبول ہو گیا ہے؟ آئیے جانتے ہیں۔
ذہنی دباؤ اور تناؤ کا کم کرنے کا ذریعہ
جینریشن زی کو آج کل کی دنیا میں بہت زیادہ ذہنی دباؤ اور سٹریس کا سامنا ہوتا ہے، چاہے وہ تعلیمی میدان ہو یا کیریئر کی شروعات۔ ایسے میں ’لٹل ٹریٹ کلچر‘ ایک چھوٹا سا وقفہ فراہم کرتا ہے، جو ذہنی سکون کا باعث بنتا ہے۔ جب ہم خود کو چھوٹے انعامات دیتے ہیں تو یہ خوشی کا باعث بنتا ہے اور اسٹریس کو کم کرتا ہے۔
جین زی میں نیا نفسیاتی مسئلہ، نوجوان روبرو گفتگو سے کیوں کترا رہے ہیں؟
ماہرین کہتے ہیں یہ کلچر ذہنی دباؤ کو کم کرنے، موڈ بہتر بنانے اور روزمرہ کی کوششوں کو تسلیم کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔ جب زندگی میں بڑی کامیابیاں دور محسوس ہوں تو یہ چھوٹی خوشیاں ہمیں امید دیتی ہیں اور یہ چھوٹے چھوٹے خوشیوں کے لمحات ان کے اعتماد اور خود اعتمادی کو بڑھاتے ہیں۔
سوشل میڈیا کا اثر
سوشل میڈیا پر ’لٹل ٹریٹ کلچر‘ کی تشہیر بھی اس کے عام ہونے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ نوجوان انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور دیگر پلیٹ فارمز پر اپنی چھوٹی خوشیوں اور انعامات کی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتے ہیں، جس سے یہ رجحان مزید فروغ پاتا ہے۔
نوکری کے پہلے دن بھاگ جانا، جین زی کا نیا رجحان ”کیرئیر کیٹ فشنگ“ کیا ہے؟
زندگی میں بڑی کامیابیاں حاصل کرنے میں وقت لگتا ہے اور کبھی کبھار صبر کرنا مشکل ہوتا ہے۔ ایسے میں چھوٹے چھوٹے انعامات کے ذریعے خوشیاں منانا نوجوانوں کے لیے آسان اور فوری طور پر تسکین بخش ہوتا ہے۔ یہ ان کے لیے زندگی کے چھوٹے لمحوں کو انجوائے کرنے کا ذریعہ بنتا ہے۔
جنریشن زی گاڑیاں چلاتے وقت کس کام سے خوفزدہ ہیں؟
’لٹل ٹریٹ کلچر‘ کے ذریعے جینریشن زی کے لوگ اپنی زندگی کو زیادہ متوازن اور خوشگوار بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ چھوٹے چھوٹے انعامات انہیں زیادہ مثبت اور خوش مزاج بناتے ہیں، جو روزمرہ کی مصروفیات میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔