آج کل ہر کوئی ایک خاص بیوٹی آئٹم کا دلدادہ نظر آ رہا ہےاور وہ ہےآئی پیچز۔ یہ ننھے سے جیل یا سلیکون پیچز نہ صرف انسٹاگرام فیڈز میں جگہ بنا چکے ہیں بلکہ اب ایک لائف اسٹائل اسٹیٹمنٹ بن چکے ہیں۔

آئی پیچز اب محض اسکن کیئر پروڈکٹ نہیں رہے ۔ یہ خود کو سنوارنے کے ساتھ ساتھ ایک نیا انداز ظاہر کرتے ہیں۔

چاول کا پانی: صحت مند اور لمبے بالوں کا راز

رنگین ڈبوں میں بند یہ دلکش پیچز اتنے اسٹائلش ہو چکے ہیں کہ لوگ انہیں میک اپ کٹ سے زیادہ، فیشن ایکسیسری کے طور پر دیکھنے لگے ہیں۔

آئی پیچز نیم چاند کی شکل کے جیل یا سلیکون پیچز ہوتے ہیں جو غذائیت سے بھرپور سیرم میں ڈوبے ہوتے ہیں۔ انہیں 10 سے 30 منٹ کے لیے آنکھوں کے نیچے لگایا جاتا ہے۔

خواتین ’فروزن شولڈر‘ یا کندھے کی شدید تکلیف سے کیوں دوچار ہوتی ہیں جانئے

مارکیٹ میں یہ آئی پیچز کی دواقسام دستیاب ہیں۔

سنگل یوز اور ری یوزایبل۔

سنگل یوز پیچز میں عموماً ہائیلورونک ایسڈ، نایاسینامائیڈ، ریٹینول، سنیل میوسن جیسے اجزاء شامل ہوتے ہیں، جو آنکھوں کے نیچے کی جلد کو نمی، چمک اور تازگی فراہم کرتے ہیں۔

جبکہ ری یوزایبل پیچز، جنہیں اکثر خوبصورت ڈبوں میں پیش کیا جاتا ہے، دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ جلد میں سیرم کو گہرائی تک جذب کرنے میں مدد کرتے ہیں، اور خشک یا تھکی ہوئی جلد کو فوری ریلیف دیتے ہیں۔

سافٹ ڈرنکس اور پھلوں کے جوس کا ٹائپ 2 ذیابیطس سے تعلق، نئی تحقیق کے حیران کن انکشافات

صبح دفتر جاتے ہوئے، گاڑی میں بیٹھے بیٹھے، یا نیٹ فلکس دیکھتے ہوئے، یہ پیچز ہر موقع کے لیے موزوں بنتے جا رہے ہیں۔ کچھ لوگ تو انہیں شاپنگ یا کیفے کے دوران بھی لگا لیتے ہیں۔

ڈرماٹولوجسٹ کہتے ہیں،

”یہ سوجن، تھکاوٹ اور پانی کی کمی کے شکار آنکھوں کے لیے بہترین ہیں۔ لیکن جیسے ہی آپ چند دن استعمال نہ کریں، فائدے ختم ہو جاتے ہیں۔“

لہٰذا، اگر آپ مستقل استعمال کریں تو یہ پیچز آپ کی آنکھوں کے نیچے کی جلد کو ہائیڈریٹ رکھتے ہیں، ہلکی پھلکی جھریوں اور حلقوں میں کمی لا سکتے ہیں۔

اگر پیچز میں ہائیلورونک ایسڈ، کولیجن، یا پیپٹائیڈز جیسے عناصر ہوں تو وہ جلد کو نمی دے کر زیادہ نرم، بھری ہوئی اور کم عمر ظاہر کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کا ہدف آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے کم کرنا ہے توکیفین، نایاسینامائیڈ، وٹامن سی، گرین ٹی ایکسٹریکٹ پر مشتمل اجزاء والے پیچززیادہ فائدہ مند رہتے ہیں۔

لیکن یاد رکھیں، اگر اصل مسئلہ نیند کی کمی یا وٹامن کی کمی ہے تو پیچز صرف عارضی حل ہیں۔

آئی پیچز کے استعمال کا طریقہ

پیچ کو پلکوں کی لائن سے 1-2 سینٹی میٹر نیچے رکھیں۔

نرمی سے دبا کر جلد سے چپکا لیں۔

15-20 منٹ بعد ہٹا کر باقی سیرم کو انگلیوں سے تھپتھپائیں۔

اس کے بعد آئی کریم یا موئسچرائزر استعمال کریں۔

ری یوزایبل پیچز استعمال کے بعد دھونا نہ بھولیں۔ انہیں باتھ روم میں نہ رکھیں بلکہ کسی خشک، صاف جگہ (مثلاً بیڈ سائیڈ دراز) میں اسٹور کریں۔ ان کے ڈبے کو بھی وقتاً فوقتاً صاف کرتے رہیں۔

اگرچہ یہ کوئی ناگزیر بیوٹی آئٹم نہیں، لیکن آئی پیچز آپ کے سیلف کیئر روٹین میں تھوڑی سی لگژری، تھوڑا سا فیشن اور بہت سارا اچھا احساس ضرور شامل کر دیتے ہیں۔

More

Comments
1000 characters