سورج سے نکلنے والا غیر معمولی نوعیت کا طوفان زمین سے ٹکرایا ہے جس نے کئی خدشات کو جنم دے دیا۔

اس طوفان کے اثرات سے شدید (G4-کلاس) جیو میگنیٹک طوفان کی توقع ہے، جس کے نتیجے میں یورپ اور متعدد امریکی ریاستوں میں آروارے (auroras) یعنی آسمان پر مختلف رنگوں کی روشنیاں دکھائی دے سکتی ہیں۔

امریکی نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن (NOAA) نے اتوار بروز یکم جون سے شروع ہونے والے ”G4“ سطح کے جیو میگنیٹک طوفان کی وارننگ جاری کی تھی، جسے ”شدید“ قرار دیا گیا ہے۔ یہ طوفان سورج سے 30 مئی کی شام کو پھٹنے والے ایک طاقتور کورونل ماس ایجیکشن (CME) کے نتیجے میں سامنے آیا۔

شمسی طوفانوں سے اسٹار لنک سیٹلائٹ کی عمر میں کمی: ناسا کی تحقیق نے انکشاف کر دیا

نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن کے مطابق یہ جیو میگنیٹک طوفان پیر 3 جون تک کم ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس دوران اس کی شدت میں کمی آتی جائے گی۔

جیو میگنیٹک طوفان جنہیں مقناطیسی طوفان بھی کہا جاتا ہے، نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن کے اسکیل پر جی 1 (ہلکا) سے لے کر جی فائیو ”G5“ جی 5 (انتہائی) تک درجہ بندی کیے جاتے ہیں۔ اس لیے ”G4“ کلاس کا طوفان خاصا طاقتور سمجھا جاتا ہے۔

عظیم الجثہ بلیک ہول 20 سال بعد نیند سے جاگ اٹھا، ماہرین فلکیات میں ہلچل

اس طوفان کے زمین پر پڑنے والے اثرات میں خلائی مواصلات، نیویگیشن سسٹمز اور بعض اوقات پاور گرڈز میں خرابی کی توقع کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، آروارے (auroras) کی ایک شاندار اور کم دیکھے جانے والی جھرمٹ کی بھی توقع کی جا رہی ہے، جو زمین کے مختلف حصوں میں نظر آ سکتے ہیں۔

آسمان رنگ برنگا کیوں ہوجاتا ہے؟

دراصل کورونل ماس ایجیکشنز (coronal mass ejections) سورج کی سطح سے خلا میں نکلتے ہیں۔

کائنات اندازہ لگائے گئے وقت سے پہلے ختم ہونے والی ہے، سائنسدانوں کا انکشاف

جب سورج سے نکلنے والا پلازما اور مقناطیسی مواد زمین کی میگ نیٹک فیلڈ سے تصادم کرتا ہے تو ایک کرنٹ پیدا ہوتا ہے جو ان ذرات کو شمال اور جنوب کی جانب دھکیلتا ہے۔

یہ ذرات حتمی طور پر ہماری فضا میں موجود گیس سے ٹکراتے ہیں جس کی وجہ سے آسمان میں مختلف رنگ نظر آتے ہیں۔

More

Comments
1000 characters