اداکار منیب بٹ کا قربانی کا اونٹ اچانک رسی تڑوا کر بھاگ نکلا۔ گلیوں میں آزادانہ گھومتے اونٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

عیدالاضحیٰ کی آمد آمد ہے، اور گلیوں میں ہر طرف قربانی کے جانوروں کی گونج، بچوں کی خوشیاں اور سیلفیوں کا شور سنائی دے رہا ہے۔ ہررنگ برنگے جانور، جوش و خروش اور تیاریوں کا سماں دیکھنے کے قابل ہے۔

مریم نفیس کا کرکٹر اعظم خان کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ مداح حیران

لیکن ایسے ہی خوشیوں بھرے ماحول میں پاکستان کے معروف اداکار منیب بٹ ایک غیر متوقع اور دلچسپ صورتحال کا شکار ہو گئے، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

منیب بٹ نے عید کے موقع پر مذہبی فریضے کی ادائیگی کی غرض سے قربانی کے لیے ایک خوبصورت، بڑے سائز کا اونٹ خریدا۔

اس اونٹ کو خاص طور پر سجایا گیا تھااوروہ فورا محلے والوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

جاوید اور مومل شیخ کی طلاق کے بعد اثرات پر لب کشائی

لیکن محلے کے کچھ شرارتی بچوں نے شوق شوق میں اونٹ پر چھوٹے پتھر پھینکنے شروع کر دیے۔جس پر اونٹ ڈر کے مارے رسی تڑوا کر بھاگ نکلا۔

اونٹ کے فرارہونے کی ویڈیو چند لمحوں میں انسٹاگرام پر وائرل ہو گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اونٹ نہایت آرام سے، مگر آزادانہ انداز میں، تنگ گلیوں سے گزرتا جا رہا ہے جبکہ آس پاس کے لوگ، خاص طور پر بچےخوفزدہ ہو کر راستہ چھوڑتے نظر آ رہے ہیں ۔

ہمایوں سعید کی بیوی سے ایسی فرمائش کہ ماہرہ خان بھی دنگ رہ گئیں

اداکارہ منال خان نے اس ویڈیوکو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے منیب اورایمن خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا،

”آپ کا اونٹ وائرل ہو گیا ہے۔“

منیب بٹ نے خود بھی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا،

”جی ہاں، یہ کل ہی کا واقعہ ہے۔ ہم نے سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی تو دیکھا کہ کچھ بچے اونٹ کو پتھر مار رہے تھے، جس کی وجہ سے وہ گھبرا کر بھاگ گیا۔“

منیب بٹ نے اس موقع پر ایک سنجیدہ پیغام بھی عوام تک پہنچایا۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو قربانی کے جانوروں کے ساتھ حسن سلوک سکھائیں۔

انہوں نےاس ویڈو کے ذریعے پیغام دیا کہ ”یہ جانور اجنبی ماحول میں ہوتے ہیں، ان کے ساتھ ظلم نہ کریں۔ قربانی کا مطلب صرف ذبح کرنا نہیں بلکہ اس پورے عمل میں رحم، شفقت اور احترام بھی شامل ہیں۔“

صارفین کی بڑی تعداد نے منیب بٹ کے پیغام کی حمایت کی اور لوگوں پر زور دیا کہ وہ بچوں کو جانوروں کے ساتھ نرمی برتنا سکھائیں اور انہیں تنگ کرنے پر سختی سے تنبیہہ کریں خاص طور پر ایسے جانور جو مذہبی فریضے کا حصہ ہوں۔

More

Comments
1000 characters