برطانیہ کے معروف یوٹیوبر لارڈ مائلز نے ایک سال قبل دبئی کے ہوٹل سے چوری ہونے والے اپنے ایئرپوڈز کا کھوج لگا لیا۔ ایپل کی ’Find My‘ ایپ کے ذریعے ٹریکنگ کرتے ہوئے مائلز کو معلوم ہوا کہ ان کے Air Pods Pro اس وقت جہلم، پاکستان کے ’سیکنڈ وائف ریسٹورنٹ‘ کے قریب موجود ہیں۔
حالیہ سرگرمی کی اطلاع نے انہیں حیرت میں ڈال دیا، اور اب انہوں نے اعلان کیا ہے کہ ’میں اگلے ہفتے پاکستان جا رہا ہوں، ایک پولیس افسر کے ساتھ ایئرپوڈز کی بازیابی کا مشن انجام دوں گا، اور سب کچھ وڈیو میں ریکارڈ کروں گا۔‘
یوٹیوبرلارڈ مائلز اپنے ٹریول بلاگز کے لیے جانا جاتا ہے اوران کے 172,000 سبسکرائبرز ہیں ، مائلز نے اپنے X اکاؤنٹ پر اپ ڈیٹ چیئر کیں، جس کے بعد سے بہت زیادہ توجہ حاصل ہوئی ہے۔
چوری کرنے آنیوالا چور کنویں میں گرگیا، خود ہی کال کرکے ریسکیو کو طلب کرلیا
مائلز نے بتایا کہ وہ مسلسل ’Lost Mode‘ آن رکھے ہوئے ہیں اور جب بھی چور ائیرپوڈز استعمال کرتا ہے، وہ ’فائنڈ مائی‘ کی آواز چلا دیتے ہیں۔
انوکھی واردات: چور ہوٹل سے پکوڑے، مچھلی، رائتہ اور سلاد لے اڑے
سوشل میڈیا پرمائلز کے اس فیصلے پرملا جلا ردعمل رہا ہے، مثلا
’اتنی مہنگی فلائٹ کے بجائے نئے ایئرپوڈز خرید لیتے‘۔
’کیا واقعی تم انھیں دوبارہ کان میں لگاؤ گے۔‘
’ذرا سوچو، کسی اور کا میلوں پرانا کان کا میل‘
لیکن مائلز کا جواب واضح ہے! ’مجھے چور پسند نہیں، میں اپنا سامان واپس لے کر ہی رہوں گا۔‘