گھر میں مکھیاں آنا اور ان سے پریشان ہونا ایک عام مسئلہ ہے، کبھی وہ کھانے پر بیٹھتی ہیں تو کبھی سر کے گرد منڈلاتی ہیں اور بعض اوقات تو ٹی وی اسکرین پر بھی قبضہ جما لیتی ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے کچن میں موجود ایک سادہ سا مصالحہ ان مکھیوں کو دور رکھنے کا مؤثر اور قدرتی طریقہ ثابت ہو سکتا ہے؟
سانس لیکر بجلی بنانے والا بیکٹیریا دریافت
یہ جادوئی جزو ہے تیز پات ایک ایسا پتا جو ہر گھر کے مصالحہ دان میں پایا جاتا ہے اور کئی دہائیوں سے مختلف کھانوں میں خوشبو اور ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال ہوتا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق، تیز پات میں قدرتی تیل جیسے سینیول اور یو جینول پائے جاتے ہیں، جو نہ صرف خوشبودار ہوتے ہیں بلکہ کیڑے مکوڑوں کے لیے ناقابل برداشت بھی۔
بلیوں کو دودھ نہ دیں، ان کی صحت کا خیال رکھیں
ان تیلوں کی خوشبو انسانوں کے لیے خوشگوار، لیکن کیڑوں کے لیے انتہائی ناگوار ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مکھیاں، چیونٹیاں، اور کاکروچ تیز پات کی موجودگی میں دور رہتے ہیں۔
استعمال کا طریقہ
چند خشک تیز پات کے پتوں کو گھر کے اہم مقامات پر رکھ دیں جیسے دروازوں کے پیچھے، کھڑکیوں کے قریب، یا کیبنٹس کے کونوں میں۔
جہاں چیونٹیوں کی لائن دکھائی دے، وہاں تیز پات کی ایک قطار لگا دیں تاکہ ان کی آمد و رفت رُک جائے۔
نئی انقلابی دوا ملیریا پھیلانے والے مچھروں کیلئے زہر بن گئی
کاکروچ سے نجات کے لیے تیز پات کو الماریوں، شیلفز یا کچن کی تاریک جگہوں پر رکھیں۔
خوشبو کو مزید طاقتور بنانے کے لیے پتے کو تھوڑا کچل لیں یا پانی میں ابال کر اسپرے بنا لیں اور دیواروں یا کونوں میں چھڑکیں۔
تیز پات صرف کیڑے بھگانے تک محدود نہیں، بلکہ یہ گھر میں قدرتی خوشبو پیدا کرتا ہے اور مصنوعی ایئر فریشنرز کی ضرورت کم کرتا ہے، جو اکثر صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔
اگرچہ تیز پات ایک مؤثر قدرتی حل ہے، لیکن کیڑے مکوڑوں سے مکمل نجات کے لیے صفائی ستھرائی کی عادت بھی لازمی ہے۔ کھانے کو ڈھانپ کر رکھنا، کچرا بروقت پھینکنا، اور کچن کی صفائی برقرار رکھنا سب سے اہم اقدامات ہیں۔