چاول پکانا بظاہر آسان لگتا ہے بس پانی، چاول، اور تھوڑا سا وقت۔ لیکن جو لوگ واقعی فلفی اور الگ الگ دانے والے چاول پسند کرتے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ یہ ہمیشہ اتنا آسان نہیں ہوتا۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ چاول نیچے سے صحیح پکتے ہیں لیکن اوپر سے گیلا پن آ جاتا ہے، یا ڈھکن کھولتے ہی بھاپ کی نمی واپس چاولوں میں گر جاتی ہے، جس سے وہ چپچپے ہو جاتے ہیں۔

اور جب آپ نے پہلے ہی پانی کی مقدار، آنچ اور وقت کا خیال رکھا ہو لیکن پھر بھی مطلوبہ رزلٹ نہ ملے تو یہ چھوٹی سی غلطی بہت مایوس کن ہو سکتی ہے۔

لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ حل بہت آسان ہے، اور وہ ہے ایک صاف کچن تولیہ!

یہ ٹرک دنیا بھر کے بڑے شیف استعمال کرتے ہیں، اور اب آپ بھی اسے گھر پر آزما سکتے ہیں۔

باسی روٹی تمام عمر کے افراد کیلئے بہترین ناشتہ کیوں ہے؟

کرنا کیا ہے؟ جب چاول دم پر آ جائیں اور آپ چولہا بند کریں، تو ڈھکن اُٹھا کر ایک صاف اور خشک کپڑا یا کچن تولیہ چاولوں کے برتن کے منہ پر رکھیں اور پھر ڈھکن کو دوبارہ کپڑے کے اوپر رکھ دیں اور چاولوں کو کم از کم 10 منٹ کے لیے یونہی چھوڑ دیں۔ اس کے بعد چاولوں کو ہلکے ہاتھ سے کانٹے کی مدد سے آہستہ چلائیں۔ اور دیکھیے جادو۔

آپ کے چاول ہوں گے پھولے ہوئے، الگ الگ دانے، بلکل ریستوران جیسے۔

دراصل تولیہ بھاپ سے بننے والی نمی کو جذب کر لیتی ہے ورنہ ڈھکن سے ٹپک کر چاولوں میں واپس آ جاتی۔ اس طرح چاول نہ صرف گیلے ہونے سے بچتے ہیں بلکہ خوبصورتی سے الگ الگ اور نرم بنتے ہیں۔

ان 5 آسان ٹپس پر عمل کریں اور کچن کی بند نالیاں کھول دیں

چاول چاہے کسی بھی قسم کے ہوں، سفید چاول ہوں، پلاؤ کے یا براؤن رائس کے لئے، چکن یا گوشت والے چاول کے لئے۔ یا کوئی بھی رائس ڈش جس میں آپ کو سوفٹ اور فلفی اور الگ الگ دانہ چاول درکار ہو۔ یہ چھوٹا سا قدم آپ کے چاولوں کو پروفیشنل کچن جیسا بنا سکتا ہے، اور مہمان بھی تعریف کیے بغیر نہ رہیں گے۔

More

Comments
1000 characters