کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ”گلاس اسکِن“ جیسی چمکدار اور صاف جلد صرف مہنگی بیوٹی پروڈکٹس یا کورین اسکِن کیئر روٹینز سے ہی ممکن ہے؟ لیکن اب نہیں،
4 گھریلو ٹونرز، جو آسانی سے کچن میں موجود اشیاء سے تیار کیے جا سکتے ہیں نہ صرف مؤثر اور کم لاگت ہیں بلکہ قدرتی، محفوظ اور ہر جلد کے لیے موزوں بھی ہیں۔
مہنگے سیرمز اور 10-اسٹیپ روٹین بھول جائیں صرف چند قدرتی اجزاء اور تھوڑی سی محنت سے آپ حاصل کر سکتے ہیں وہی ”گلاس اسکِن“ جو سوشل میڈیا پر فلٹرز سے بنائی جاتی ہے۔
چاول، چائے، کھیرا اور گلاب… شاید آپ کے کچن میں پہلے سے ہی موجود ہوتے ہیں۔
آنکھوں کی خوبصورتی کیلئے نیا ’آئی پیچ‘ ٹرینڈ، لیکن کیا یہ کام کرتا ہے؟
چاول کا پانی اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز اور نشاستے سے بھرپور ہوتا ہے، جو جلد کو نرم، ہموار اور چمکدار بناتا ہے۔ خمیر شدہ چاول کا پانی کولیجن کی پیداوار کو بڑھاتا ہے جو عمر کے ساتھ کم ہوتی ہے۔
آدھا کپ سفید چاول 1–2 کپ پانی میں 20–30 منٹ تک بھگو دیں، پھر چھان کر بوتل میں محفوظ کر لیں۔ چاہیں تو اُبال کر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
کیا کچا لیموں مائیگرین کے علاج میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے؟ ماہرین نے حقیقت بتا دی
صبح و شام روئی یا اسپرے بوتل کے ذریعےچہرے پرلگائیں۔ اسے فریج میں رکھیں تو یہ 5 دن تک قابل استعمال ہوتا ہے۔
گرین ٹی اور ایلوویرا ، تیز دھوپ کے بعد جلد کے لیے قدرتی ڈیٹاکس
گرین ٹی اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے جبکہ ایلوویرا جلد کو نمی، راحت اور نئی زندگی دیتی ہے۔ دونوں مل کر چکنی اور حساس جلد کے لیے بہترین امتزاج بنتے ہیں۔
منجمد آم کے کیوبز سے خوشبودار لذتیں: گرمیوں کا مزہ سارا سال
ایک کپ گرین ٹی تیار کر کے ٹھنڈا کر لیں، پھر 1–2 چائے کے چمچ ایلوویرا جیل شامل کریں۔ اچھی طرح ہلا کر یکجان محلول بنا لیں۔
دن میں 1–2 بار اسپرے کریں یا روئی سے لگائیں۔ فریج میں رکھیں، ایک ہفتے تک استعمال کریں۔
چکنی جلد کے لیے ایک قطرہ وِچ ہیزل یا دانوں کے لیے ٹی ٹری آئل شامل کیا جا سکتا ہے۔
کھیرا ٹونک گرمی میں ٹھنڈک بھرا تروتازہ نسخہ
کھیرا 96 فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے اور جلد کو فوری نمی، ٹھنڈک اور راحت دیتا ہے۔ سوجن اور سرخی کم کرتا ہے۔ خاص طور پر دھوپ زدہ یا گرمی سے متاثرہ جلد کے لیے مفید ہے۔
ایک کھیرے کو چھیل کر تھوڑے سے پانی کے ساتھ بلینڈ کریں، پھر ململ کے کپڑے سے چھان لیں۔ چاہیں تو خوشبو کے لیے گلاب کا پانی شامل کریں۔
دن کے وقت اسپرے کریں۔ فریج میں رکھیں،تین سے چار دن کے اندر اندر استعمال کریں۔
گلاب کا پانی اور گلیسرین ، کلاسک امتزاج جو ہمیشہ کام کرتا ہے
گلاب کا پانی جلد کو ٹون کرتا ہے اور مساموں کو نرم و ہموار بناتا ہے۔ گلیسرین جلد میں نمی برقرار رکھتی ہے اور جلد کو نرم و ملائم بناتی ہے۔
100 ملی لیٹر گلاب کے پانی میں 5–10 ملی لیٹر ویجیٹیبل گلیسرین شامل کریں۔ خشک جلد کے لیے مقدار زیادہ اور چکنی جلد کے لیے کم رکھیں۔
روزانہ صفائی کے بعد روئی یا اسپرے کی صورت میں لگائیں۔ فریج میں رکھیں، 1–2 ہفتے میں استعمال کریں۔
نرم، روشن اور متوازن جلد اور گلاب کی خوشبو کے ساتھ ذہنی سکون بھی ملتا ہے۔
مہنگے سیرمز اور 10-اسٹیپ روٹین بھول جائیں صرف چند قدرتی اجزاء اور تھوڑی سی محنت سے آپ حاصل کر سکتے ہیں وہی ”گلاس اسکِن“ جو سوشل میڈیا پر فلٹرز سے بنائی جاتی ہے۔
چاول، چائے، کھیرا اور گلاب… شاید آپ کے کچن میں پہلے سے ہی موجود ہوتے ہیں۔
اہم احتیاطی تدابیر
ہمیشہ تازہ ٹونر تیار کریں۔
صاف برتن اور بوتلیں استعمال کریں۔
استعمال سے پہلے جلد کے کسی چھوٹے حصے پر ٹیسٹ کریں۔
قدرتی مصنوعات بھی حساس جلد پر ردعمل دے سکتی ہیں، احتیاط ضروری ہے۔
یاد رکھیں خود پر توجہ دینا، اپنی جلد کا خیال رکھنا یہی اصل بیوٹی فلٹر ہے۔