مٹن چانپ فرائی ایک خوشبودار اور مزیدار پکوان ہے جس کی باہر کی کرسپی تہہ اور اندر کا جوس کے ساتھ بھرپور ذائقہ ہر ایک کو پسند آتا ہے۔ یہ سادہ لیکن لذیذ ترکیب آپ کو کم وقت میں مزیدار کھانا پیش کرتی ہے، اور اس میں کوئی پیچیدہ تیاری شامل نہیں ہے۔
اب اس عید پرمزیدار مٹن چانپ فرائی کو گھر پر تیار کریں اور اپنے خاندان کو خوش کر دیں۔
عید الاضحیٰ اسپیشل بھنا گوشت: ایک آسان اور منفرد ترکیب
اس ترکیب میں لذت کی کوئی کمی نہیں اور اس کا ذائقہ دوبارہ اس کی فرمائش کرنے پر مجبور کر دے گا۔
مٹن چانپ فرائی بنانے کا طریقہ
اجزاء
500 گرام مٹن چانپ کے ٹکڑے
1/2 کپ دہی
2 کھانے کے چمچ بیسن
2 کھانے کے چمچ چاول کا آٹا
2 کھانے کے چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ
1/2 چائے کا چمچ کالی مرچ پاؤڈر
1/2 چائے کا چمچ دھنیا پاؤڈر
1/2 چائے کا چمچ زیرہ پاؤڈر
1/2 چائے کا چمچ لال مرچ پاؤڈر
1/2 چائے کا چمچ چاٹ مسالہ
1 چٹکی کستوری میتھی
1 چٹکی ہلدی
حسب ذائقہ نمک
1 کھانے کا چمچ لیموں کا رس
مائیکروویو میں مچھلی کو دوبارہ گرم کرنا خرابی کا باعث کیوں ہے؟
مٹن چانپ فرائی بنانے کا طریقہ
مٹن چانپ کے ٹکڑے لے کر انہیں ایک ککر میں ڈالیں۔ اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، آدھی مقدار میں کالی مرچ پاؤڈر، اور نمک ڈالیں۔ اس میں آدھا کپ پانی ڈال کر ایک سیٹی آنے دیں۔
ککر کا ڈھکن کھول کر چیک کریں کہ پانی خشک ہو چکا ہے یا نہیں۔ اگر پانی بچا ہو تو اسے 5-10 منٹ تک تیز آنچ پر پکائیں تاکہ پانی مکمل طور پر خشک ہو جائے۔
ایک پیالے میں دہی، بیسن، چاول کا آٹا، باقی کالی مرچ پاؤڈر، تمام مسالے اور لیموں کا رس ڈال کر ایک نرم بیٹر تیار کریں۔ اگر ضرورت ہو تو تھوڑا پانی ڈال سکتی ہیں۔
مٹن کے ٹکڑوں کو اس بیٹرمیں ڈبو کر اچھی طرح ہر طرف لگا لیں اور 10 منٹ کے لیے رکھ دیں تاکہ بیٹر جذب ہو جائے۔
ایک پین میں درمیانی آنچ پر تیل گرم کریں اور پھر مٹن کے ٹکڑے ایک ایک کرکے پین میں ڈالیں۔
دونوں جانب سے 3-4 منٹ تک یا سنہری براؤن ہونے تک تلیں۔
پین سے نکال کر گرم گرم سرو کریں۔