حرمِ مکّی کی پاکیزہ فضاؤں میں حج 1446ھ کے مقدس موقع پر مسجد الحرام میں سعودی عرب کی اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے تحت 355 نوجوان لڑکیاں رضاکارانہ خدمات انجام دے رہی ہیں۔ یہ رضاکار خصوصی طور پر جنرل سروس کیمپوں کا حصہ ہیں، جو ضیوفِ رحمٰن یعنی اللہ کے مہمانوں کی خدمت سرانجام دے رہی ہیں۔

یہ باہمت گرل اسکاؤٹس حرم مکی کی سکیورٹی فورس کے ساتھ مل کر طواف اور نماز کے لیے آنے والے زائرین کی حرکات کو منظم کر رہی ہیں۔ ان کی ذمہ داریوں میں خواتین کے لیے مختص مصلیٰ جات کی جانب رہنمائی کرنا، ہجوم کی روانی کو برقرار رکھنا، راستہ بھٹکنے والوں کی مدد کرنا، اور بزرگوں و خصوصی ضروریات والے افراد کو سہارا دینا شامل ہے۔

گرل اسکاؤٹس کیمپ کی قائد غادہ بنت عبداللہ المطیلق کے مطابق یہ خدمات نہ صرف ان لڑکیوں کے خدمتِ خلق کے جذبے کی عکاسی کرتی ہیں بلکہ ان کی پیشہ ورانہ تربیت اور برسوں کے تجربے کا نتیجہ بھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکاؤٹس ایسوسی ایشن ہر سال موجودہ حالات، مقامات اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی تربیت کو مزید بہتر بناتی ہے تاکہ رضاکار جدید تقاضوں سے ہم آہنگ خدمات فراہم کر سکیں۔

العربیہ کے مطابق یہ نوجوان لڑکیاں، اپنی مہارت، تحمل اور خلوص کے ساتھ، دنیا بھر سے آئے ہوئے مہمانانِ خدا کی خدمت میں مصروفِ عمل ہیں، جو کہ ایک عظیم اعزاز اور انسانیت کی خدمت کا روشن نمونہ ہے۔

More

Comments
1000 characters