زیادہ تر بچوں کو ہمیشہ ہی آلو بہت پسند ہوتے ہیں۔ اکثر گھروں میں بچے آلے سے بنی ہوئی چیزیں یا فرائی کیے ہوئے آلو بہت پسند کرتے ہیں۔ بیکڈ پوٹیٹو جیکٹس ایک لاجواب اور ذائقے دار ایپیٹائزر ہیں جنہیں مختلف سبزیوں، تازہ ٹماٹر کے گودے اور موزریلا پنیر کے امتزاج سے بھر کر تیار کیا جاتا ہے۔ جو خاص طور پر بچوں کے پسندیدہ ایپیٹائزرمیں شمار ہوتے ہیں۔
صرف چند منٹ اوون میں بیک کرنے کے بعد یہ مزیدار جیکٹس آپ کے مہمانوں کے لیے بہترین ناشتہ یا ایپیٹائزر ثابت ہوتے ہیں۔ اگر آپ جلد کسی فیملی یا دوستوں کی محفل منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو اس منفرد ڈش کو ضرور بنائیں اور سب کے دل جیت لیں۔ سالسا ڈریسنگ تیار ہونے کے بعد یہ ڈش بنانا انتہائی آسان ہو جاتا ہے۔ آئئے اس کی تیاری پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
آلو کے جیکٹس یا کلیا بنانے کے لئے ہمیں مندرجہ زیل اجزاء کی ضرورت ہوگی۔
اجزاء:
- آلو: 4 عدد (درمیانے سائز کے)
- ٹماٹر: 2 عدد (باریک کٹے ہوئے)
- پیاز: 1 عدد (باریک کٹی ہوئی)
- تازہ دھنیا: 2 کھانے کے چمچ (باریک کٹا ہوا)
- ہری مرچ: 1 یا 2 عدد (باریک کٹی ہوئی)
- لہسن: 2 جوے (کٹے ہوئے یا پیسے ہوئے)
- زیتون کا تیل: 2 کھانے کے چمچ
- چلی ساس: 1 کھانے کا چمچ (حسبِ ذائقہ)
- ٹماٹر کا گودا: 3 کھانے کے چمچ
- نمک: حسبِ ذائقہ
- کالی مرچ: حسبِ ذائقہ
- موزریلا چیز: 1 کپ (باریک کٹی ہوئی)
ترکیب یا طریقہ کار
سب سے پہلے ایک پتیلے میں پانی گرم کریں اور اس میں آلو ڈال کر تقریباً دس سے پندرہ منٹ تک اُبالیں تاکہ وہ نرم ہو جائیں۔ سالسا بنانے کے لیے ایک پیالے میں ٹماٹر، پیاز، دھنیا، ہری مرچ، لہسن، زیتون کا تیل، چلی ساس، ٹماٹر کا گودا، نمک اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور اسے ایک طرف رکھ دیں۔ جب آلو گل جائیں تو ان کا چھلکا اتار کر بیچ سے آدھا کاٹ لیں اور اندر کا گودا نکال کر جگہ بنائیں۔ آلو کے اندرونی حصے کو ہلکے تیل سے گریس کریں تاکہ بھرنے کے بعد چیز اچھی طرح سیٹ ہو جائے۔
اب تیار شدہ آلو کے اندر یہ بنا ہوا مسالہ یا پیسٹ ڈالیں اور اس کے اوپر باریک کٹی ہوئی موزریلا چیز چھڑک دیں۔ پھر آلوﺅں کو پہلے سے گرم کیے گئے اوون میں 250 ڈگری سینٹی گریڈ پر دس منٹ کے لیے بیک کریں۔ چند منٹ میں مزیدار اور خوش ذائقہ بیکڈ پوٹیٹو جیکٹس یا آلو کی کلیا تیار ہو جائیں گے جنہیں آپ اپنی محفل میں پیش کریں یا گھر میں بچوں کے ساتھ لطف اندوز ہوں۔