گرمیوں کا موسم آتے ہی ہمیں ٹھنڈک کی تلاش ہوتی ہے اور ٹھنڈے پانی سے نہانا اس کا بہترین طریقہ بن جاتا ہے۔ نہ صرف یہ کہ یہ آپ کو فوری طور پر ٹھنڈک فراہم کرتا ہے، بلکہ اس کے صحت کے بے شمار فوائد بھی ہیں جو آپ کی توانائی، مزاج اور جسمانی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔
چاہے آپ جسمانی تھکاوٹ سے نجات پانا چاہتے ہوں، پٹھوں کے درد سے آرام چاہیے ہو، یا آپ صرف ذہنی سکون چاہتے ہوں، ٹھنڈے پانی سے نہانا ان سب میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ توجانتے ہیں کہ گرم موسم میں ٹھنڈے پانی کے ساتھ نہانے سے آپ کی صحت پر کیا مثبت اثرات پڑ سکتے ہیں۔
سیڑھیاں چڑھنا پٹھوں کی مضبوطی کا آسان اور مؤثر طریقہ
ٹھنڈے پانی میں نہانے کو ”کولڈ واٹر تھراپی“ کہا جاتا ہے، جیسے برف والے پانی میں نہانا یا ٹھنڈے پانی میں غوطہ لگانا۔ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ٹھنڈے پانی میں نہانے سے خون کی گردش میں بہتری آتی ہے اور جسمانی اور ذہنی دباؤ میں فائدہ ہوتا ہے۔
مزاج میں بہتری
ٹھنڈے پانی کا جسم پر اثر یہ ہوتا ہے کہ یہ آپ کے ”لڑائی یا فرار“ کے ردعمل کو فعال کرتا ہے، جس کی وجہ سے آپ کے جسم میں ”اینڈورفنز“ نامی ہارمونز کی مقدار بڑھ جاتی ہے، جو آپ کو خوش اور توانائی سے بھرپور محسوس کراتا ہے۔ اس کے علاوہ، ٹھنڈے پانی کے اثرات دماغ تک پہنچ کر ڈپریشن کی علامات کو کم کرسکتے ہیں۔ تاہم اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
خون میں شوگر کنٹرول کے لیے ہر45 منٹ بعد 10 اسکواٹس چہل قدمی سے زیادہ مؤثر؟
توانائی میں اضافہ
جب ٹھنڈا پانی آپ کی جلد پر گرتا ہے، تو خون کی گردش بڑھتی ہے اور خون آپ کے جسم کے مرکز کی طرف دوڑتا ہے۔ یہ آپ کو تیز اور چاق و چوبند محسوس کراتا ہے۔
تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ باقاعدگی سے ٹھنڈے پانی سے نہانے سے توانائی کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے، جو کیفین کے اثر کی طرح ہوتا ہے۔
خوشبو کو تادیر برقرار رکھنے کے چند مفید طریقے، اسے ضرور آزمائیں
پٹھوں کے درد میں کمی
ٹھنڈے پانی میں غوطہ لگانے یا ٹھنڈے پانی سے نہانے سے پٹھوں کے درد میں کمی آتی ہے، خاص طور پر ورزش کے بعد۔ 2013 میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ ثابت ہوا کہ ٹھنڈے پانی میں 5 سے 15 منٹ تک غوطہ لگانے سے ورزش کے بعد پٹھوں کے درد میں کمی آتی ہے۔
درد کی کمی
ٹھنڈے پانی کے اثرات جسم کے درد کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں کیونکہ یہ خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے اور اینڈورفنز کی مقدار میں اضافہ کرتا ہے، جو قدرتی طور پر درد کم کرتا ہے۔
مدافعاتی نظام کی بہتری
اگرچہ اس پر تحقیق محدود ہے، ٹھنڈے پانی سے نہانے سے مدافعتی نظام میں بہتری آتی ہے۔ ایک تحقیق میں یہ دکھایا گیا کہ 30 سیکنڈ سے لے کر 90 سیکنڈ تک ٹھنڈے پانی سے نہانے سے افراد میں بیماری کے دنوں کی تعداد میں کمی آئی۔
میٹابولزم میں اضافہ
ٹھنڈے پانی میں نہانے سے آپ کا جسم قدرتی طور پر حرارت پیدا کرتا ہے، جو میٹابولزم کو تیز کرتا ہے اور کیلوریز اور چربی جلانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
ٹھنڈے پانی سے نہانے کے بہت سے فوائد ہیں، جیسے کہ توانائی میں اضافہ، پٹھوں کے درد میں کمی، مزاج میں بہتری، اور مدافعتی نظام کی مضبوطی۔
لیکن اگر آپ کا مقصد وزن کم کرنا ہے تو ٹھنڈے پانی سے نہانا مکمل حل نہیں ہے۔ اسے ورزش اور دیگر صحت مند عادات کے ساتھ مل کر ہی استعمال کرنا بہتر ہوگا۔
Comments are closed on this story.