عید الاضحیٰ کے موقع پر جب خاندان اور دوست مل کر خوشیوں کا جشن مناتے ہیں، تو ایک لذیذ اور خوشبودار کھانا ہی اس محفل کو مکمل کرتا ہے۔ مٹن پایا ایک ایسی ڈش ہے جو عید کی خاصیتوں اور روایات کی جھلک پیش کرتی ہے۔

اس عید پر مٹن پایا بنائیں اور اپنے خاندان و دوستوں کے ساتھ اس ذائقے کی محفل کا لطف اٹھائیں۔

لذیذ مٹن چانپ فرائی: اس مزے دار پکوان کو آسانی سے تیار کریں

اجزاء

مٹن پایا، 4 عدد

پیاز، 4 عدد (2 کٹی ہوئی، 2 پیس لیں)

ٹماٹر، 4 عدد (پیوری بنالیں)

تازہ پسا ہوا ناریل، 2 کھانے کے چمچ

ہری مرچ ،5 عدد

لال مرچ پاؤڈر، 2 چائے کے چمچ

گرم مصالحہ پاؤڈر، چائے کا چمچ

ادرک لہسن پیسٹ،2 چائے کے چمچ

دھنیا پاؤڈر، 1 کھانے کا چمچ

عید الاضحیٰ اسپیشل بھنا گوشت: ایک آسان اور منفرد ترکیب

کالی مرچ (کچلی ہوئی)، 6 دانے

ہلدی پاؤڈ، 1/4 چائے کا چمچ

الائچی، 4 عدد

لونگ، 6 عدد

دار چینی، 2 چھوٹے ٹکڑے

تیز پات (بے لیف) ، 1 عدد

ہرا دھنیا،1 کھانے کا چمچ (باریک کٹا ہوا)

تیل، 3 کھانے کے چمچ

پانی، حسبِ ضرورت

نمک، حسبِ ذائقہ

عید قرباں میں گوشت کو محفوظ رکھنے کے بہترین طریقے،غذائیت اور تازگی کا خاص خیال رکھیں

اجزائےترکیب

دو پیاز باریک کاٹ لیں اور الگ رکھیں۔ باقی دو پیاز پیس لیں۔

ناریل، ہری مرچ اور ہرا دھنیا پیس کر الگ رکھیں۔

ٹماٹر کا پیسٹ (پیوری) بنالیں۔

پائے کو اچھی طرح دھو لیں اور پریشر ککر میں ڈالیں۔

اس میں 1 لیٹر پانی، نمک اور ہلدی ڈال کر 10 سیٹیوں تک پریشر پکائیں۔

ایک پین میں تیل گرم کریں اور اس میں دارچینی، لونگ، الائچی اور تیزپات ڈالیں۔

ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر ہلکا سا بھونیں۔

اب کٹی ہوئی پیاز شامل کر کے سنہری ہونے تک بھونیں۔

پیسا ہوا پیاز شامل کریں اور مزید بھونیں۔

اب دھنیا پاؤڈر، گرم مصالحہ، کالی مرچ اور لال مرچ پاؤڈر ڈال کر مکس کریں۔

پریشر ککر کھولیں اور یہ مصالحہ اس میں شامل کر دیں۔

ٹماٹر پیوری ڈالیں اور 2 منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں۔

ہری مرچ، ناریل اور دھنیا کا پیسٹ اور مزید 500 ملی لیٹر پانی ڈالیں۔

نمک چیک کریں اور حسبِ ضرورت شامل کریں۔

پریشر ککر دوبارہ بند کریں اور مزید 10 سیٹیاں لگا کر پکائیں۔

چولہا بند کر کے ٹھنڈا ہونے دیں۔

جب دباؤ ختم ہو جائے تو پائے نکال کر کسی خوبصورت برتن میں نکالیں۔

گرم گرم مٹن پایا کو ہری دھنیا سے گارنش کریں۔ ساتھ میں تازہ تندوری نان یا کلچے پیش کریں۔ اگر ناشتہ میں سرو کرنا ہو تو گرما گرم خمیری روٹی اور لیموں کے ساتھ پیش کریں۔

یاد رکھیں مٹن پایا کا ذائقہ اس وقت مزید بڑھ جاتا ہے جب اسے آہستہ آنچ پر پکایا جائے۔

زیادہ خوشبودار بنانے کے لیے اوپر سے تھوڑا سا گرم گھی بھی ڈالا جا سکتا ہے۔

اس ڈش کو ایک دن پہلے بنا کر اگلے دن گرم کریں، ذائقہ دوگنا ہو جائے گا۔

More

Comments
1000 characters