کیا آپ کا بچہ خاموش افسردگی کا شکار ہے اور آپ کو کچھ بتا بھی نہیں رہا؟ آج ہی ان انتباہی علامات پر نظر رکھیں تاکہ آپ اپنے بچے کی ذہنی صحت کو بہتر بنا سکیں۔
بچے بھی اتنے ہی ذہنی دباؤ اور افسردگی کا شکار ہو سکتے ہیں جتنا کہ بڑے، مگر ان کی معصومیت کی وجہ سےان کے مسائل کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا ہے۔
اس گرمیوں میں بچوں کی طاقت اور توجہ بڑھانے کے انڈور گیمز
بچے چونکہ اپنے جذبات کو الفاظ میں بیان کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے اور نہ ہی وہ اپنے مسائل کو پہچان پاتے ہیں۔ اس کمی کی وجہ سے ان کی حالت مزید خراب ہو سکتی ہے، اور جب یہ خاموشی طویل ہو جاتی ہے تو فوری مدد کی ضرورت بڑھ جاتی ہے۔
جب بچہ اپنے جذبات کا اظہار نہ کرے یا خاموش رہے، تو یہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کی خاموشی میں چھپے جذبات کو سمجھیں۔ والدین کو اکثر بچوں کی ذہنی صحت، پریشانی، اور افسردگی کی علامات کو سمجھنے میں مشکل پیش آتی ہے۔
بچے کا پنجوں پر چلنا کس خطرناک ذہنی بیماری کی علامت ہے؟
یہ علامات کچھ پیچیدہ ہوتی ہیں، لیکن ان پر توجہ دینا بہت ضروری ہے۔ اگر آپ کا بچہ درج ذیل علامات میں سے کسی کا سامنا کر رہا ہے تو یہ افسردگی یا ذہنی دباؤ کی طرف اشارہ کر سکتے ہیں۔
تنہائی کا رجحان
اگر آپ کا بچہ آہستہ آہستہ تنہائی پسند ہوتا جارہا ہے اورسماجی تعلقات کم کررہا ہے یا اچانک اکیلا رہنا شروع کر دیتا ہے، تو یہ اس بات کی علامت ہو سکتی ہے کہ وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہے۔ کیونکہ بچے اپنے اندرونی خوف یا ٹراما کا سامنا کرتے ہوئے تنہائی اختیار کرلیتے ہیں۔
وہ 7عادتیں جو بچے سیکھ لیں تو والدین کی بڑی پریشانیاں دور ہوسکتی ہیں
خاموشی اختیار کرنا
اگر بچہ اچانک کم بات کرنے لگے یا بالکل خاموش ہو جائے، تو یہ خاموش افسردگی یا خوف کی علامت ہو سکتی ہے۔ بچے کی خاموشی ان کی ذہنی حالت کے بارے میں بہت کچھ بتا سکتی ہے، اس لیے انہیں بات کرنے کی ترغیب دینا ضروری ہے۔
چڑچڑاپن یا چڑچڑاہٹ کا مظاہرہ
اگر بچہ معمولی باتوں پر بھی غصہ ظاہر کرے یا زیادہ بے چینی محسوس کرے، تو یہ ذہنی پریشانی کی علامت ہو سکتی ہے۔ غصہ یا چڑچڑاہٹ کا ظاہر ہونا، جذباتی عدم استحکام اور افسردگی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
اپنے بچے کو ذہین اور تیز بنانے کی 10 آسان ٹپس
دلچسپی کا ختم ہونا
اگر بچہ وہ چیزیں جو پہلے پسند کرتا تھا، اب ان میں دلچسپی نہیں لیتا، تو یہ ذہنی دباؤ کی علامت ہو سکتی ہے۔ پسندیدہ مشغلے یا سرگرمیوں میں دلچسپی کا ختم ہونا، افسردگی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
اکثر جذباتی بحران آنا
اگر بچہ معمولی مسائل پر بار بار رونا شروع کر دے یا جذباتی طور پر ڈسٹڑب ہو جائے، تو یہ کسی بڑے ذہنی مسئلے کی طرف اشارہ کر سکتا ہے۔ بار بار کی جذباتی بے قابو حالت، خاموش افسردگی یا پریشانی کی علامت ہو سکتی ہے۔
بچوں میں افسردگی ایک پیچیدہ مسئلہ ہو سکتا ہے، خاص طور پر جب وہ اپنے جذبات اور خوف کا اظہار نہیں کر پاتے۔ والدین کو چاہیے کہ وہ ان میں بدلتی ہوئی چھوٹی چھوٹی عادات اور رحجانات پر بھی توجہ دیں تاکہ کسی بڑی ذہنی پریشانی کا آغاز نہ ہو۔
اگربچوں کی ذہنی کیفیت اور ان علامات کو نظر انداز کیا جائے تو مستقبل میں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔