الٹرا پروسیسڈ غذائیں وہ غذائیں ہوتی ہیں جو قدرتی اجزاء سے بہت دور ہوتی ہیں اور ان میں مصنوعی رنگ، خوشبو، چینی، نمک، چکنائیاں اور دیگر کیمیکلز شامل ہوتے ہیں تاکہ ان کی شیلف لائف بڑھ سکے اور ذائقہ بہتر ہو سکے۔ یہ غذائیں عام طور پر چمکدار اور دلکش پیکنگ میں دستیاب ہوتی ہیں، جو ہمیں فوری طور پر خوشی اور سکون کا احساس دلاتی ہیں کیونکہ ان کا ذائقہ لذیذ ہوتا ہے اور یہ آسانی سے دستیاب ہوتی ہیں۔ ان غذاؤں کا استعمال اگرچہ فوری طور پر دل لگی اور تسکین کا باعث بن سکتا ہے، مگر ان کے پیچھے صحت پر منفی اثرات چھپے ہوتے ہیں۔

الٹرا پروسیسڈ غذاؤں میں پروسیسڈ گوشت جیسے ساسیجز، ہاٹ ڈاگ، برگر، فاسٹ فوڈ، پیک شدہ جوس، سوڈا، چپس، بسکٹس اور کیک شامل ہیں۔ یہ غذائیں تیز رفتاری سے تیار کی جاتی ہیں تاکہ آپ ان ریڈی فوڈز کو فوراً کھا سکیں، لیکن ان میں غذائیت کی کمی ہوتی ہے اور یہ آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔

ان غذاؤں میں اکثر زیادہ چینی، نمک، غیر صحت بخش چکنائیاں اور دیگر کیمیائی اجزاء شامل ہوتے ہیں جو دل کی بیماریوں، ذیابیطس، موٹاپے اور دماغی بیماریوں جیسے الزائمر اور نیوروجنریٹو بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔

اچھی صحت خدا کا ایک انمول تحفہ ہے اس کی حفاظت کیسے کریں

ان غذاؤں کے خطرات

دل کی بیماریاں

پروسیسڈ گوشت میں موجود زیادہ چربی اور نمک آپ کے دل کی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔ یہ خون کی نالیوں میں چربی جمع کر کے ہارٹ اٹیک یا اسٹروک کا سبب بن سکتی ہیں۔ ان میں موجود ٹرانس چکنائیاں اور زیادہ نمک دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔

دماغی بیماریوں کا خطرہ

الٹرا پروسیسڈ غذاؤں میں موجود مٹھاس، غیر صحت بخش چکنائیاں اور کیمیائی اجزاء دماغی صحت کو متاثر کر سکتے ہیں۔ یہ غذائیں دماغ میں سوزش اور آکسیڈیٹیو سٹریس (oxidative stress) پیدا کرتی ہیں، جو الزائمر اور دیگر نیوروجنریٹو بیماریوں کا سبب بن سکتی ہیں۔

موٹاپا اور ذیابیطس

ان غذاؤں میں موجود اضافی چینی اور خالی کیلوریز جسم میں چربی کے ذخیرے کا باعث بنتی ہیں اور آپ کو وزن بڑھنے یا ذیابیطس جیسے مسائل کا شکار کر سکتی ہیں۔

جگر: صحت کا خاموش محافظ، جانیے جگر کی صحت کے 7 قدرتی راز

ان بیماریوں سے بچنے کے طریقے

اب ان سے بچنے کے لئے ہمیں کیا اقدامات کرنے ہونگے؟ سب سے اہم بات تو یہ ہے کہ پروسیسڈ گوشت اور مٹھائیوں سے پرہیز کریں، تاکہ ان غذاؤں سے بچنا ضروری ہے کیونکہ یہ دل کی بیماریوں اور دیگر مسائل کا سبب بن سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ ہمیں اپنی غذا پر توجہ دینی ہوگی کہ کونسی غذائیں صحت کو بہتررکھ سکتی ہیں۔

فروٹ اور سبزیاں زیادہ کھائیں، قدرتی غذائیں جیسے کہ تازہ پھل اور سبزیاں اپنی خوراک کا حصہ بنائیں، کیونکہ یہ وٹامنز، معدنیات اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہیں۔ اسکے ساتھ ہی روٹی، چاول، اور دلیہ جیسے صحت مند اجزاء کھائیں جو کم پروسیسڈ ہوتے ہیں اور زیادہ غذائیت فراہم کرتے ہیں۔

جتنا ہو سکے پیک شدہ اور فاسٹ فوڈ سے پرہیز کریں۔ ان کی جگہ گھر پر پکائی گئی غذائیں استعمال کریں، کیونکہ ان میں مصنوعی اجزاء کی کمی ہوتی ہے۔

جب بھی کوئی پیک شدہ کھانا خریدیں، اس کے اجزاء کا لیبل دھیان سے پڑھیں تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ ان میں کیا شامل ہے۔ اگر اجزاء غیر صحت بخش ہوں تو اسے خریدنے سے گریز کریں۔

بڑی عید پر ’بلوچی بیف تکہ بوٹی‘ سے کیجے عید کا لطف دوبالا

گھر میں تیار کی گئی غذائیں ہمیشہ بہتر ہوتی ہیں کیونکہ آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ ان میں کیا اجزاء استعمال ہو رہے ہیں اور یہ آپ کی صحت کے لیے زیادہ محفوظ ہوتی ہیں۔

یاد رکھیں صحت سب سے بڑی دولت ہے۔ الٹرا پروسیسڈ غذاؤں سے بچ کر آپ اپنی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ قدرتی اور کم پروسیسڈ غذاؤں کو اپنی زندگی کا حصہ بنا کر آپ دل کی بیماریوں، موٹاپے، اور دماغی بیماریوں جیسے مسائل سے بچ سکتے ہیں۔ اپنی خوراک میں صحت مند انتخاب کریں، اور اپنی زندگی کے معیار کو بہتر بنائیں۔

More

Comments
1000 characters