کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو برتن دھونے کے معاملے میں ”ذرا صبر سے کام لیتے ہیں“۔ مطلب یہ کہ برتنوں کا سنک میں جمع ہونا ان کے نزدیک کوئی ہنگامی مسئلہ نہیں۔

انکے نزدیک یہ صرف سستی یا لاپرواہی نہیں ہے، یہ ایک ”زندگی کی ترجیح“ ہے۔

وقت کے سوداگر: صفائی بعد میں، زندگی پہلے

اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ جو برتن فوراً نہ دھوئے، وہ بس سست ہوتے ہیں۔ مگر سچ یہ ہے کہ کچھ لوگ جانتے ہیں کہ ہر منٹ قیمتی ہوتا ہے۔ ایسے لوگ وقت کو بہت اہم سمجھتے ہیں۔

آخر ہم خوش کیوں نہیں رہ پاتے؟ خوش کیسے رہا جائے

ان کے لیے فوراً برتن دھونا اتنا ضروری نہیں جتنا کہ وہ کام جو انہیں زیادہ ”قیمتی“ لگتے ہیں مثلاً بچوں کے ساتھ وقت گزارنا، دوستوں کے ساتھ بیٹھنا، نیند پوری کرنا یا کبھی کبھاربے مقصد بس چھت کو گھورنا اور گہری سوچ میں کھو جانا۔

یہ لوگ صفائی پسند نہیں ہوتے؟ ایسا بھی نہیں! وہ بس سمجھتے ہیں کہ ”ہر کام کا ایک وقت ہوتا ہے، اور برتن وہ تھوڑا انتظار کر سکتے ہیں۔“

کامیاب ترین ارب پتی یوٹیوبر مسٹر بِیسٹ اپنی والدہ کے ’مقروض‘ ہوگئے

اصل میں، وہ زندگی کے ان لوگوں میں سے ہیں جو ہر لمحہ ”مکس پلیٹ“ کی طرح جیتے ہیں تھوڑا کام، تھوڑی نیند، تھوڑا مزہ، اور کہیں کونے میں رکھے ہوئے گندے برتن۔

ایسے لوگ ہر کام کو اس کی اہمیت کے مطابق کرتے ہیں، نہ کہ معاشرتی دباؤ کے تحت۔ ان کے لیے برتن بعد میں بھی دھل سکتے ہیں، مگر لمحہ جو گزر گیا، وہ واپس نہیں آئے گا اس لیے وہ ہر گذرتے لمحے کو قیمتی جانتے ہیں۔

گرمیوں میں ٹھنڈے پانی سے نہانے کے حیرت انگیز فوائد

بے ترتیبی کے بیچ سکون: نہ گھبراؤ، یہ صرف پلیٹیں ہیں

کچھ لوگ معمولی سی بے ترتیبی پر ہی پریشان ہو جاتے ہیں، جیسے صوفے پر پڑا ایک موزہ بھی ذہنی دباؤ دے دیتا ہے۔ لیکن وہ لوگ جو سنک کو ”آرام گاہ“ بنائے رکھتے ہیں، ان کا اعصاب کا نظام خاصا مضبوط ہوتا ہے۔

انہیں فرق نہیں پڑتا اگر چمچ ادھر اُدھر بکھرے ہوں۔ ان کا سکون پلیٹوں کی ترتیب سے نہیں، دل کے اطمینان سے جُڑا ہوتا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو طوفان میں بھی چائے کی چسکیاں لے کر انجوئے کر سکتے ہیں۔

خطرے کے کھلاڑی: تھوڑی گڑبڑ، تھوڑا جوش

جی ہاں، برتن نہ دھونا کبھی کبھار ”خطرہ“ مول لینے کی علامت بھی ہو سکتی ہے۔ یونیورسٹیوں کی تحقیقات کہتی ہیں کہ بے ترتیبی برداشت کرنے والے لوگ اکثر زندگی میں جُرات مند فیصلے کرتے ہیں۔

یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو نئے آئیڈیاز پر کام کرتے ہیں، نوکری چھوڑ کر کاروبار شروع کر دیتے ہیں، یا بنا نقشے کے سفر پر نکل جاتے ہیں۔ ان کے لیے سنک میں برتن ایک چیلنج نہیں، بس ایک چھوٹا سا ”کلین اپ مشن“ ہے۔

مکمل نہ سہی، مگر مطمئن: نامکملی کی خوبصورتی

کمال کی تلاش اکثر تھکن دیتی ہے۔ مگر کچھ لوگ وہ ہوتے ہیں جو جانتے ہیں کہ ہر چیز ہر وقت مکمل نہیں ہو سکتی اور نہ ہونی چاہیے۔

یہ لوگ زندگی کی تھوڑی گڑبڑ سے نہیں گھبراتے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ خوشی کبھی کبھی ادھورے کاموں، بکھرے کپڑوں، اور ہنستی زندگی کے درمیان بھی ملتی ہے۔ ان کے لیے برتن بعد میں دھونے کا مطلب ہے: ابھی زندگی جینا ضروری ہے۔

تو اگر آپ کا کافی کا مگ سنک میں پڑا ہے، تو فکر نہ کریں۔ ہو سکتا ہے وہ صرف ایک کپ نہ ہو وہ آپ کی ترجیحات، آپ کے سکون، اور آپ کی آزاد روح کا عکس ہو۔

تو اگلی بار جب آپ کسی کے سنک میں برتنوں کا پہاڑ دیکھیں، تو یہ نہ سوچیں کہ وہ غیرذمہ دار ہیں۔ ہو سکتا ہے وہ وقت کے بادشاہ ہوں یا شاید، بس آرام کے کچھ لمحے چرا رہے ہوں۔

More

Comments
1000 characters