کھانے کا تعلق صرف اس بات سے نہیں ہے کہ ہم کیا کھاتے ہیں، بلکہ یہ اس بات پر بھی منحصر ہے کہ ہم اسے کس طرح کھاتے ہیں۔
چاہے آپ کھانا ٹی وی دیکھتے ہوئے کھاتے ہوں یا کام کی وجہ سے دباؤ میں، یہ تمام عوامل ہمارے جسم پر کھانے کے اثرات کو متاثر کرتے ہیں۔
اگر آپ موٹا ہونا نہیں چاہتے تو ان ’الٹرا پروسیسڈ‘ غذاؤں سے پرہیز کریں
حال ہی میں ایک وائرل ریل میں ایک تصدیق شدہ آیورویدک ڈاکٹرندھی پانڈیا نے بتایا کہ کھانے کے ایک خاص طریقے سےاطمینان حاصل کرنے، خواہشات کو کم کرنے اور زیادہ کھانے سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔
اس وائرل ریل میں جسے انسٹاگرام پر 1.6 ملین سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے اس طریقے کے فوائد کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ طریقہ آپ کے جسم میں ایک ہارمون جی ایل پی -1 کے اخراج کو بڑھا دیتا ہے، جو بلڈ شوگر کو توڑنے میں مدد کرتا ہے، اور ہاضمے کو بہتر بناتا ہے۔
اگر آپ موٹا ہونا نہیں چاہتے تو ان ’الٹرا پروسیسڈ‘ غذاؤں سے پرہیز کریں
اس طریقے کو صرف تین دن استعمال کرنے سے آپ کو فوری طور پر فائدہ نظر آنا شروع ہو جائے گا۔
کھانے کا طریقہ
سب سے پہلے، اپنے کھانے کا لقمہ بنائیں اور چمچ نیچے رکھ دیں۔
اپنا ہاتھ اپنی گود میں رکھ کر، کھانے کو چبائیں اور اس کی ساخت پر دھیان دیں۔
جب آپ کھانا نگل لیں، اس سے پہلے کہ چمچ کو دوبارہ اٹھائیں، ایک نرم سانس اپنی ناک سے باہر نکالیں۔
قدرتی طریقے سے ابرو بڑھانے کے 5 بہترین کچن ٹوٹکے
ماہرین کے مطابق، اگر آپ یہ طریقہ تین دن تک اپناتے ہیں، تو آپ کو فوری نتائج ملیں گے۔
یہ سادہ لیکن مؤثر طریقہ نہ صرف آپ کو زیادہ کھانے سے بچاتا ہے، بلکہ آپ کی صحت کو بھی بہتر بناتا ہے۔
کھانے کا یہ صحت بخش انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اور کئی انسٹاگرام صارفین نے یہ طریقہ آزمانے کے بعد اپنی رائے شیئر کی۔
نیا سوشل میڈیا ٹرینڈ ’ڈسٹنگ‘ نوجوانوں کی جان لینے لگا، یہ کیا ہے؟
ایک صارف نےلکھا، میں نے آج دوپہر کے کھانے کے لیے یہ آزمایا۔ اس نے جادو کی طرح کام کیا۔ میں نے زیادہ نہیں کھایا، پھر بھی میں نے پیٹ بھرا محسوس کیا۔ مجھے نیند نہیں آتی تھی اور دوپہر کے کھانے کے بعد میرا کام بہت نتیجہ خیز رہا ہے۔
ایک ماں نے شیئر کیا، ”میرا 5 سالہ بچہ قدرتی طور پر ایسا کرتا ہے، ٹھیک سے چباتا ہے، تقریباً ہر نوالے کے بعد سانس چھوڑتا ہے۔ یہ میرے لیے ایک صبر آزما مرحلہ ہوتا ہے۔ کیونکہ مجھے اسے کھانا کھلانے کے لیے زیادہ دیر تک بیٹھنا پڑتا ہے، لیکن ہاں وہ بہت فعال ہے اور اسے ہاضمے کا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا ہے۔“
ایک اور نے مزید کہا، “شاید یہی وجہ ہے کہ میں اپنے تمام سالوں میں دبلا رہتا ہوں۔ دوسروں کے نزدیک، میں ایک سست کھانے والا دکھائی دیتا ہوں، لیکن سچ یہ ہے کہ مجھے کھانے سے لطف اندوز ہونا پسند ہے، اور میں اسے ہر چبانے کے ساتھ کرتا ہوں۔ “
اگر آپ بھی بہت تیزی سے کھانے یا ہر کھانا زیادہ کھانے کےعادی ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں۔