آج کے تیز رفتار معاشرے میں بالوں کا گرنا خاص طور پر نوجوانوں میں ایک عام مسئلہ بن چکا ہے، اور اس کی بڑی وجہ تناؤ ہے۔

اگرچہ روزانہ چند بالوں کا گرنا فطری ہے، لیکن بالوں کا بڑی مقدار میں جھڑنا ایک سنگین مسئلہ ہے جسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ صحیح نگہداشت اور چند آسان تبدیلیوں کے ذریعے آپ اس مسئلے سے بچ سکتے ہیں اور اسے ریورس بھی کر سکتے ہیں۔

جلد کی دیکھ بھال کے لیے انفلوئنسر نہیں ماہرین پر اعتبار کیجیے

ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے بال گھنے، صحت مند، نرم اور لچکدار ہوں۔ حالیہ برسوں میں ایک ایسا قدرتی علاج مقبول ہوا ہے جو بالوں کے گرنے اور پتلے ہونے کے مسائل کا بہترین حل ثابت ہوا ہے: پیاز اور کلونجی کا تیل، جسے عام طور پر ”پیاز تیل اور کلونجی“ کے طور پر جانا جاتا ہے۔

یہ تیل نہ صرف بالوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے، بلکہ اس کے دیرپا اثرات اور افادیت کی وجہ سے یہ باورچی خانے کا ایک اہم جزو بن چکا ہے۔ اس قدرتی علاج کے استعمال سے آپ کے بالوں کا گرنا کم ہو سکتا ہے اور آپ کے بال مزید گھنے اور صحت مند ہو سکتے ہیں۔

نیا سوشل میڈیا ٹرینڈ ’ڈسٹنگ‘ نوجوانوں کی جان لینے لگا، یہ کیا ہے؟

کلونجی کے بیج: بالوں کے لیے قدرتی غذائیت

کلونجی کے بیج، ایک طاقتور جڑی بوٹی ہے جو جنوبی ایشیا میں زیادہ تر پائی جاتی ہے۔ اس پودے کے چھوٹے سیاہ بیج اہم غذائی اجزاء اور طاقتور کیمیکلز سے بھرے ہوتے ہیں۔

کلونجی کے بیجوں کا غذائی پروفائل بہت متوازن ہے، جس میں وٹامنز، معدنیات اور فیٹی ایسڈز شامل ہیں۔ ان بیجوں میں موجود لینولک ایسڈ، پروٹین، کیلشیم اور آئرن صحت مند اور گھنے بالوں کے لیے ضروری اجزاء ہیں، جو بالوں کی نشوونما اور مضبوطی کے لیے اہم ہیں۔

قدرتی طریقے سے ابرو بڑھانے کے 5 بہترین کچن ٹوٹکے

بالوں کے گرنے اور پتلا ہونے کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے پیاز اور کلونجی کا تیل ایک قدرتی اور سادہ علاج ثابت ہو سکتا ہے۔ پیاز میں سلفر موجود ہوتا ہے، جو بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتا ہے اور بالوں کے ٹوٹنے کو روکتا ہے۔ اس کے علاوہ، پیاز میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس بالوں کے وقت سے پہلے سفید ہونے سے بچاتے ہیں، جبکہ اس کی اینٹی مائیکروبیکٹریل خصوصیات سرکے انفیکشن کو بھی روکنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

تیار کرنے کا طریقہ

اگر آپ گھنے اور صحت مند بال چاہتی ہیں تو یہ تیل بنانے کا طریقہ آسان اور موثر ہے:

ایک پیالے میں 1 چائے کا چمچ کلونجی کا تیل اور 1 چائے کا چمچ پیاز کا تیل ملا لیں۔

اگر آپ گرم تیل استعمال کرنا چاہتے ہیں تو انہیں تھوڑا سا گرم کریں۔

ہتھیلیوں پر چند قطرے تیل ڈال کر انہیں اچھی طرح رگڑیں۔

تیل کو آہستہ آہستہ اپنی کھوپڑی پر لگائیں، خاص طور پر ان جگہوں پر جہاں بال پتلے ہو رہے ہیں یا گر رہے ہیں۔

تیل کو کم از کم 30 منٹ یا بہتر ہو تو رات بھر لگا رہنے دیں۔

ہلکے شیمپو سے بال دھو کر تیل کی باقیات صاف کریں۔

اضافی نمی کے لیے تیل میں شہد ملا کر ہیئر پیک کے طور پر استعمال کریں۔

اس علاج کو بہترین نتائج کے لیے ہفتے میں ایک یا دو بار استعمال کریں۔

More

Comments
1000 characters