وزن کم کرنے کے لیے استعمال ہونے والی مشہور ادویات ’اوزیمپک‘ اور ’ویگووی‘ کو ’جادوئی دوا‘ کہا جا رہا ہے، لیکن جیسے جیسے ان کا استعمال عام ہو رہا ہے، کچھ سنجیدہ اور غیر متوقع ضمنی اثرات بھی سامنے آ رہے ہیں۔ جو صحت کے لئے نہایت مضر ہیں۔
چہرے کی تبدیلی
ان ادویات کا بنیادی جزو ’سےما گلوٹائڈ‘ ہے جو جسم میں چربی کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ لیکن یہ اثر صرف جسم کے مخصوص حصوں تک محدود نہیں بلکہ چہرے کی چربی کو بھی کم کر دیتا ہے اور اس کے نتیجے میں چہرہ دبلا، کھچاؤ کا شکار اور عمر رسیدہ نظر آنے لگتا ہے، جس میں جھریاں، ڈھیلا پن اور تھکاوٹ کا تاثر نمایاں ہوتا ہے۔
وزن کم کرنے کیلئے سب سے آسان لیکن تقریباً ناممکن ’مونو ڈائیٹ‘ کیا ہے؟
منہ اور دانتوں پر اثرات
خشک منہ
’سےما گلوٹائڈ‘ لعاب دہن یا سلائیوا کی پیداوار کو کم کر دیتا ہے جس سے منہ خشک ہو جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ دوا دماغ میں پیاس سے متعلق نظام پر بھی اثر ڈالتی ہے جس سے پانی پینے کی خواہش کم ہو جاتی ہے۔
بدبو دار سانس
کم لعاب کے باعث منہ میں بیکٹیریا کی افزائش بڑھ جاتی ہے جو بدبو کا باعث بنتے ہیں۔ خاص طور پر’اسٹریپٹوکوکس میوٹنز’ اور ’پورفیروموناس گنگوالیس‘ جیسے بیکٹیریا بدبو اور دانتوں کی خرابی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
زبان پر تہہ بننا
بعض صارفین نے زبان پر سفید یا بھورے ’فری نما‘ مواد کی شکایت کی ہے، جو دراصل بیکٹیریا کی زیادتی کی علامت ہے۔
دن میں 4 کلو وزن کم کریں، حکیم صاحب نے حیران کن نسخہ بتادیا
دانتوں کو نقصان
یہ دوا معدے کی حرکات کو سست کرتی ہے، جس سے متلی، بدہضمی اور قے جیسی علامات ظاہر ہو سکتی ہیں۔ بار بار قے ہونے کی صورت میں معدے کا تیزاب دانتوں کی سطح یا انیمل کو نقصان پہنچاتا ہے، خاص طور پر دانتوں کے اندرونی حصے پر جو زبان کے قریب ہوتا ہے۔
ان نقصانات سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر
آپ ان دوؤں کے نقصانات تو جان ہی چکے ہیں تاہم یہاں کچھ احتیاطی تدابیرکچھ اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔ جن میں پانی کا زیادہ استعمال نہایت اہم ہے، دن میں کم از کم 6 سے 8 گلاس پانی پینے سے منہ کی نمی برقرار رہتی ہے۔ اس کےعلاوہ لعاب دہن کی پیداوار بڑھانے کے لیے شوگر فری چیونگم مددگار ثابت ہوسکتی ہے، خاص طور پر اگر وہ یوکلپٹس والے ہوں تو بدبو بھی کم ہو سکتی ہے۔
وزن کم کرنے اور بڑھانے والی کھجوروں کی پہچان جانیے
اسکے علاوہ دہی یا کیفر جیسے قدرتی پروبائیوٹک اشیاء بدبو دار سانس کے خلاف مفید ہو سکتی ہیں۔ دانتوں کی روزانہ صفائی، نرم برش، فلورائیڈ ٹوتھ پیسٹ، ماوتھ واش اور تیزابیت سے بچاؤ ضروری ہے۔ قے کی صورت میں فوراً دانت نہ صاف کریں، پہلے منہ پانی یا ماوتھ واش سے دھو لیں اورکم از کم آدھے گھنٹے بعد برش کریں۔
خواتین میں زیادہ اثرات کیوں؟
تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ خواتین میں ان ضمنی اثرات کا امکان دُگنا ہوتا ہے۔ اس کی ایک ممکنہ وجہ خواتین ہارمونز ایسٹروجن و پروجیسٹرون کا معدے پر اثر ہو سکتا ہے، جو ان ادویات کے ردعمل کو بڑھا دیتا ہے۔