ناریل ہندوستانی کچن اور گھریلو غذاؤں میں ایک اہم جزو ہے اور اس کے تمام حصے ہمارے لیے مختلف طریقوں سے فائدہ مند ہیں۔

ناریل کا پانی ہمیں الیکٹرولائٹس فراہم کرتا ہے، ناریل کا تیل ہمارے بالوں اور کھوپڑی کو ہائیڈریٹ کرتا ہے، جبکہ ناریل کا گودا پکوانوں میں ذائقہ بڑھاتا ہے۔

میٹھے ذائقے اور جازبِ نظر رنگت والی ’چیریز‘ کو زیادہ عرصے تک کیسے محفوظ رکھیں؟

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ خشک ناریل بھی صحت کے لئے بہت مفید ہے اور اسے اپنی خوراک میں شامل کرنے سے کئی صحت کے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں؟

خشک ناریل کے فوائد

دماغی اور اعصابی صحت: خشک ناریل میں موجود میڈیم چین ٹرائگلیسرائڈز (MCTs) تیزی سے کیٹونز میں تبدیل ہو جاتے ہیں، جو دماغ کے لیے توانائی کا ایک بہترین ذریعہ ہیں۔ یہ خاص طور پر وہ افراد جنہیں کم کاربوہائیڈریٹ یا کیٹو غذا کی ضرورت ہوتی ہے، ان کے لئے فائدہ مند ہے۔

اگر آپ موٹا ہونا نہیں چاہتے تو ان ’الٹرا پروسیسڈ‘ غذاؤں سے پرہیز کریں

ہاضمہ اور میٹابولزم: خشک ناریل میں موجود فائبر ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے اور خون میں شکر کی سطح کو مستحکم رکھتا ہے۔ یہ سست آنتوں یا شوگر کے کریش سے بچاؤ میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ہارمونل توازن: لوریک ایسڈ HDL کولیسٹرول کی سطح کو بہتر کرتا ہے، اور چربی کا مواد سٹیرایڈ ہارمونز کی پیداوار میں مدد کرتا ہے جیسے ٹیسٹوسٹیرون، ایسٹروجن اور کورٹیسول۔ خواتین جو پی سی او ڈی یا ماہواری کی بے قاعدگیوں کا سامنا کر رہی ہیں، یا مرد جو کم طاقت محسوس کرتے ہیں، انہیں اس کا فائدہ ہو سکتا ہے۔

عید کی صبح چمکدار جلد حاصل کرنے کے لیے مفید میک اپ ٹپس

جلد کی حفاظت اور قوت مدافعت: ناریل میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور صحت مند چکنائیاں جلد کی اندرونی غذائیت کے لیے مفید ہیں۔

لوریک ایسڈ مدافعتی نظام کو سپورٹ کرتا ہے اور خراب گٹ فلورا یا کینڈیڈا کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

کیا خشک ناریل سے صحت کوئی خطرہ ہے؟

ماہرین کے مطابق خشک ناریل کیلوری میں زیادہ ہوتا ہے۔ اگر آپ زیادہ فعال نہیں ہیں یا وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو اس کا زیادہ استعمال وزن میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔

اضافی سیر شدہ چکنائی کچھ افراد میں ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو بڑھا سکتی ہے۔ مزید برآں، جو لوگ سست ہاضمے، پتھری کے مسائل یا کم معدے کی تیزابیت کا شکار ہیں، انہیں خشک ناریل کا زیادہ استعمال احتیاط کے ساتھ کرنا چاہیے۔

خشک ناریل کو خوراک میں کیسے شامل کریں؟

خشک ناریل کا بہترین وقت صبح یا دوپہرہے۔ اس کے علاوہ، آدھی شام کے وقت بھی یہ بہترین ناشتہ ثابت ہو سکتا ہے۔ تاہم، رات کو اس کا استعمال نہ کریں کیونکہ یہ بھاری اور تیل والا ہوتا ہے جو ہاضمے اور نیند میں خلل ڈال سکتا ہے۔

روزانہ 4-6 چھوٹے ٹکڑے زیادہ تر لوگوں کے لیے محفوظ ہیں۔ اگر آپ جسمانی طور پر متحرک ہیں یا روزہ رکھتے ہیں تو آپ 8-10 ٹکڑے کھا سکتے ہیں۔

آپ خشک ناریل کو ہفتے میں 5 دن استعمال کریں اور 2 دن کے لیے وقفہ دیں تاکہ زیادہ استعمال سے بچا جا سکے۔ اس کے ساتھ آپ بادام، مکھانہ (فاکس نٹس) اور چیا کے بیجوں کو شامل کر سکتے ہیں جو کم کیلوریز کے ساتھ اچھا ناشتہ فراہم کرتے ہیں۔

خشک ناریل کو اپنی خوراک کا حصہ بنا کر آپ اپنی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں، مگر اسے اعتدال میں استعمال کریں تاکہ فائدے حاصل ہوں اور کسی نقصان سے بچا جا سکے

More

Comments
1000 characters