حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ایک بڑی گلابی قمیض پہنے، دھوپ کے چشمے لگائے اور سمندر کے کنارے کھڑی تھیں۔ لیکن سب سے خاص بات ان کے بالوں میں لگی ہوئی نیلے رنگ کی پھول جیسی ہیئر کلپ تھی۔
اننیا نے اس پوسٹ میں مذاقا خود کو ”بیسک“ کہا، یعنی بہت عام، کیونکہ آج کل یہی کلپ ہر جگہ چھائی ہوئی ہے۔
صرف دو اجزاء سے اپنے میک اپ برشز کو دوبارہ نیا بنائیں
یہ خاص ہیئر کلپ پھولوں کے انداز میں بنی ہوتی ہے، خاص طور پر ”فرینجپینی“ یا ”پلومیریا“ پھول کی طرح۔ ان کلپس کے رنگ بہت دلکش ہوتے ہیں جیسے گلابی، نیلا، نارنجی، سفید اور پیلا۔
ان میں رنگ ایک جیسے نہیں ہوتے بلکہ آہستہ آہستہ بدلتے ہیں، جیسے اصلی پھولوں کی پتیاں۔
سونے سے پہلے میک اپ اتارنے کے چند قدرتی طریقے
ان کلپس کی خاص بات ان کی چمکدار اور جیلی جیسی ساخت ہے، جو انہیں خوبصورت اور نرم پھولوں جیسا دکھاتی ہے۔
آج کل صرف اننیا ہی نہیں، بلکہ ہر لڑکی اس کلپ کی دیوانی ہو گئی ہے۔ مشہور بازاروں میں ہر اسٹالز پر ان رنگ برنگی کلپس کی ورائٹیزکی وسیع رینج آپ کو ضرور ملے گی۔
آن لائن بھی ان کی دھوم ہے اور کئی بین الاقوامی برانڈزمیں بھی دستیاب ہے۔ مناسب داموں سے شروع ہونے والے ان کلپس کی قیمت سینکڑوں روپے تک جاتی ہے۔
جلد کی دیکھ بھال کے لیے انفلوئنسر نہیں ماہرین پر اعتبار کیجیے
یہ خاص پھولوں والی کلپ نہ صرف اننیا پانڈے کی پسندیدہ ہے بلکہ پوری دنیا میں مشہور ہو چکی ہے۔ یہ کلپ عام خواتین کے ساتھ ساتھ سیلیبریٹیز میں بھی بہت مقبول ہے اور جس نے اس کلپ کو فیشن کا ایک لازمی حصہ بنا دیا ہے۔
ان کلپ کی مقبولیت میں میٹیلا ڈریپر کا بھی بڑا ہاتھ ہے جنہوں نے اسے سب سے پہلے اپنے ساحلی لباس کے ساتھ پہنا۔ اب ان کلپس کی مقبولیت بڑھ چکی ہے، اور یہ صرف بالوں کے لیے نہیں، بلکہ بیگ کی ایک خوبصورت تزئین کا حصہ بھی بن چکی ہیں۔ خواتین کا ماننا ہے کہ یہ انہیں بہت خوشی دیتی ہیں اور ان کا اسٹائل کا حصہ بن چکی ہیں۔
یہ پھولوں والی کلپس ماضی کی یادوں سے جڑی ہوئی ہیں۔ بہت سے لوگ ان کلپس کو بچپن کی یادگار کے طور پر دیکھتے ہیں، جب ان کی ماؤں نے ان کے بالوں میں یہ چھوٹے پھول لگائے تھے اور ان کے ٹین کے باکس ایسے کلپس سے بھرئے ہوتے تھے۔
اب یہ کلپس ہمیں بچپن کی خوشیوں کی یاد دلاتی ہیں اور ان کا فیشن میں واپسی بھی ایک نیا ٹرینڈ بن چکا ہے۔
مشہور فیشن اسٹائلسٹ دیویک ڈی سوزا کہتے ہیں، “یئر ایکسیسریز کپڑوں، بیگ یا جوتوں کے مقابلے میں زیادہ سستی ہوتی ہیں،لیکن ان کا اثر آپ کے انداز پر کافی بڑا ہوتا ہے۔
ہیڈبینڈز، کلپس، بیریٹس، اسکارف،، اسکرنچیز اور بوبی پن اب مختلف ساخت، سائز اور رنگوں میں دستیاب ہیں ۔ان کلپس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ آپ کے سادہ لباس کو بھی خاص بنا دیتی ہیں۔“
نوجوان نسل اب چھوٹی خوشیوں کی تلاش میں ہے۔ ان کے لیے بڑے عیش و آرام جیسے بنگلے یا مہنگی گاڑیاں کوئی خاص بات نہیں ہیں۔ وہ چھوٹی چیزوں میں خود کے لیے خوشیاں تلاش کرتی ہے۔ یقیناً یہ کلپس جنریشن زی کے لیے ایک دلچسپ اور خوشگوار فیشن بن چکا ہے۔
چند فیشن کے شوقین لوگ ان کلپس کو ”سستے“ اور ”عام“ سمجھتے ہیں، لیکن ان کی مقبولیت نے انہیں فیشن کی دنیا میں ایک اہم مقام دے دیا ہے۔
تو، کیا آپ بھی پھولوں والی ہیئر کلپ کے اس ٹرینڈ کا حصہ بننا چاہتی ہیں؟ یا اس فیشن کو نظر انداز کریں گی؟