گرمیوں میں ٹھنڈے اور تازگی بخش مشروبات کی خواہش عروج پر پہنچ جاتی ہے، اور اس میں آم سے بہتر اور کیا ہو سکتا ہے؟

آم، جو پھلوں کا بادشاہ ہے، اپنے میٹھے ذائقے سے مشروب کو مزید لذیذ بنا دیتا ہے۔ گرم دن میں آم کے مشروبات پینا نہ صرف ہمیں فوری طور پر تازہ دم کر دیتا ہے بلکہ ہمیں خوشی کا احساس بھی ہوتا ہے، سب سے بہترین بات یہ ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں آپ کو آم کے مختلف ذائقوں والے مشروبات مل جائیں گے۔

گرمیوں میں روزانہ پودینہ لیموں پانی پینے کی 5 حیرت انگیز وجوہات

اگر آپ آم کے شوقین ہیں، تو آئیے ہم آپ کو آم پر مبنی گرمیوں کے مشروبات کی ایک لذیذ سیر کراتے ہیں، جو آپ کو پہلی گھونٹ سے ہی اپنا دیوانہ بنا دیں گے۔

مینگو لسی

مینگو کی لسی ایک مقبول ترین مینگو بیسڈ مشروب ہے ٓ، لیکن اب یہ پورے ملک میں پسند کی جاتی ہے۔ یہ مشروب پکے ہوئے آموں کو گاڑھی دہی اور چینی کے ساتھ ملا کر بنایا جاتا ہے۔

صبح یا رات ، دار چینی کا پانی پینے کا بہترین وقت کیا ہے؟

یہ سرد اور ٹھنڈا مشروب گرمیوں میں پینے کے لئے بہترین ہے، جو آپ کو تروتازہ اور سکون پہنچاتا ہے۔

آم پنا

آم پنا ایک اور مقبول آموں کا مشروب ہے۔ یہ روایتی گرمیوں کی سوغات ہے جو اُبالے ہوئے کچے آموں، کالا نمک، بھونا زیرہ اور تازہ پودینہ سے تیار کی جاتی ہے۔

یہ مشروب چند منٹوں میں تیار ہو جاتا ہے اور نہ صرف آپ کی پیاس بجھاتا ہے بلکہ گرم موسم میں ٹھنڈک بھی پہنچاتا ہے۔

اپنی خوراک میں خشک ناریل کیوں شامل کرنا چاہیے؟

مینگو کا ستو شربت

آموں کو ستو کے ساتھ ملا کر یہ مزیدار شربت بنایا جاتا ہے۔ اس مشروب کی تیاری بہت سادہ ہے- آپ کو کچے آم کو ستو (بھنا ہوا چنا کا آٹا)، لیموں کا رس، پانی اور ایک چٹکی نمک کے ساتھ ملا دینا ہے۔

چونکہ ستو پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے، یہ مشروب بھرپور اور غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔ آپ اسے ناشتہ کے طور پر یا دن بھر کبھی بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

کیری کاشربت

یہ مقبول آم کا مشروب اپنے میٹھے اور کھٹے ذائقے کے لئے پسند کیا جاتا ہے۔ یہ صرف چار اجزاء سے تیار ہوتا ہے - کچے آم کا گودا، گڑ، الائچی اور پانی۔

بعض اوقات اس میں زعفران بھی ملایا جاتا ہے تاکہ اس میں ایک خاص خوشبو اور ذائقہ آ سکے۔ یہ خوشبودار اور لذیذ ذائقوں سے بھرا ہوتا ہے جو آپ کی گرمیوں کو مزید خوشگوار بناتا ہے۔

مصالحے دار آم کا شربت

یہ ایک مزیدار آم کا مشروب ہے جس میں اسپائسی ذائقہ ہوتا ہے۔ یہ آم پنا کے مماثل ہے، مگر اس میں ایک مصالحے دار ٹوئسٹ ہے۔ اس میں کچے آم، سرسوں کے بیج، کری پتہ اور ہری مرچیں شامل کی جاتی ہیں۔

آپ اس مشروب میں میٹھے، کھٹے اور مصالحے دار ذائقوں کا امتزاج محسوس کریں گے، جو اس کو ایک منفرد تجربہ بناتا ہے۔

More

Comments
1000 characters