یہ موسم گرما ہے اور تربوز کھانے کا لطف کچھ اور ہی ہے۔ لیکن اکثر سنا جاتا ہے کہ تربوز کھانے کے بعد پانی نہیں پینا چاہیے، ورنہ پیٹ خراب ہو جائے گا۔ کیا یہ حقیقت ہے؟ آئیے جانتے ہیں۔

ماہرین غذائیت کے مطابق، تربوز کھانے کے بعد پانی سے پرہیز کرنے کا کوئی سائنسی ثبوت نہیں ہے۔ تربوز میں تقریباً 92 فیصد پانی ہوتا ہے، جو خود ہی ہائیڈریشن فراہم کرتا ہے۔ تاہم، اضافی پانی پینے سے آپ کے آنتوں میں ہاضمہ کے خامروں اور جوس میں پتلا پن آ سکتا ہے، جس سے اپھارہ یا ہلکی بدہضمی ہو سکتا ہے۔

رات میں چائے کافی پینے والے خبردار ہوجائیں، نیند میں ’کیفین‘ کا دماغ پر عجیب اور انوکھا اثر دریافت

ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ تربوز کھانے کے بعد پانی پینے سے پہلے 15 سے 20 منٹ کا وقفہ رکھنا بہتر ہے۔ اس کے علاوہ، ہاضمہ کی تکلیف سے بچنے کے لیے تربوز کے ساتھ میٹھے مشروبات، چاٹ مسالہ اور ڈیری مصنوعات سے پرہیز کرنا چاہیے۔

موسم گرما میں تربوز کا مزہ لینے کے لیے کچھ تخلیقی مشروبات بنائے جاتے ہیں، جیسے میٹھے شربت یا سوڈا والی ماک ٹیلز۔ غذائیت کے ماہرین ان کیلوری سے بھرپور مشروبات کو ترک کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ اگر آپ کو تربوز کا جوس پینا ہے تو اسے سادہ اور خالص رکھیں، یعنی کوئی پانی، چینی یا سوڈا نہ ڈالیں۔

گرمیوں میں ٹھنڈک پہنچانے والے آم کے مزیدار مشروبات

تربوز کے ساتھ چاٹ مسالہ کے استعمال کے بارے میں بھی ماہرین کئی احتیاطی تدابیرتجویز کرتے ہیں۔ تربوز میں نمک یا مصالحہ ڈالنے سے پھلوں کی قدرتی نمی متاثر ہو سکتی ہے اور ہاضمے میں تکلیف پیدا ہو سکتی ہے۔ اس لیے اگر آپ اپنے ذائقہ کو خوشگوار بنانا چاہتے ہیں، تو تربوز کو سادہ ہی رہنے دیں۔

آیورویدک اصولوں کے مطابق، تربوز جیسے پانی سے بھرپور پھلوں کو پانی کے ساتھ نہیں ملانا چاہیے۔ اس سے معدے کے پی ایچ توازن میں خلل پڑ سکتا ہے، جس کی وجہ سے اسہال یا الٹی جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ مزید یہ کہ، تربوز کو دودھ، دہی یا شیک جیسے ڈیری مصنوعات کے ساتھ بھی نہ ملائیں کیونکہ یہ ہاضمے میں مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔

گرمیوں میں روزانہ پودینہ لیموں پانی پینے کی 5 حیرت انگیز وجوہات

ماہرین کا کہنا ہے کہ تربوز کا بہترین لطف ناشتے یا دوپہر کے کھانے کے درمیان خالی پیٹ پر لیا جائے۔ اس کے فوراً بعد پانی پینے سے پرہیز کریں اور مسالوں کو چھوڑ دیں۔ پھلوں کو قدرتی حالت میں کھانا ہمیشہ بہتر ہوتا ہے۔

یاد رکھیں: تربوز کے فوائد کا صحیح طریقے سے لطف اٹھانے کے لیے اسے سادہ، قدرتی اور خالص حالت میں کھائیں۔

More

Comments
1000 characters