ہر خاتون خانہ کھانے کی تیاری کرتے وقت سبزیاں چھیلنے اور کاٹنے، پھر صفائی کرنے کے مراحل سے روزانہ گذرتی ہے، لیکن بار بار ہاتھ دھونے کے باوجود، لہسن کی بدبو ان کے ہاتھوں سے نہیں جاتی۔

اگرچہ زیادہ تر اوقات میں لہسن کی مہک اچھی لگتی ہے، لیکن جب یہ ہاتھوں سے صاف نہ ہو، توایک تکلیف دہ مسئلہ بن جاتی ہے۔ لیکن اب چند سیکنڈز میں آپ کے ہاتھوں سے لہسن اور پیاز کی بو کو کم یا مکمل طور پر ختم کیا جا سکتا ہے۔

پروسیسڈ گوشت کے عادی افراد میں ڈیمینشیا کا خطرہ 44 فیصد تک ، دماغی صحت پر سنگین اثرات

اسٹین لیس اسٹیل سے ہاتھ رگڑنے سے بدبو ختم ہو جاتی ہے

جی ہاں،ا سٹین لیس اسٹیل سے اپنے ہاتھ رگڑنے سے لہسن اور پیاز کی بدبو کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکتا ہے۔

اپنی خوراک میں خشک ناریل کیوں شامل کرنا چاہیے؟

چاقو کی بجائے برتن، پین، سنک یا کسی بھی اسٹین لیس اسٹیل کی سطح پر ہاتھ رگڑنے سے یہ جادوئی اثر ہوتا ہے۔ آپ کو بس چند سیکنڈز کے لیے اپنے ہاتھوں اور انگلیوں کو رگڑنا ہے اور ساری بدبو ختم۔

اگرچہ اس عمل کو گرم پانی کے نیچے رکھ کر بھی کیا جاسکتا ہے،لیکن یہ طریقہ خشک ہاتھوں کے ساتھ بھی آزمایا جا سکتا ہے۔

کھانے کے انداز سے وزن کم کریں اور صحت بہتر بنائیں

سائنس کیا کہتی ہے؟

لہسن میں سلفر کی موجودگی اسے مخصوص ذائقہ اور بدبو دیتی ہے، اور سب سے زیادہ بدبو پیدا کرنے والی مادہ ”ایلیسن“ ہے۔

اسٹین لیس اسٹیل میں کرومیم موجود ہوتا ہے، جو آئرن کو زنگ سے بچانے کے لیے آکسائیڈ کی تہہ بناتا ہے۔ یہی کرومیم لہسن کی بو کو جذب کر کے اسے آپ کے ہاتھوں سے دور کرتا ہے۔

تو اگلی بار جب آپ لہسن یا پیاز سے بھرا کھانا بنا رہی ہوں اور آپ کے ہاتھوں سے بدبو نہیں جا رہی، تو یہ اسٹین لیس کا حربہ آزما کر دیکھیں۔

More

Comments
1000 characters