امریکہ کے ایک چڑیا گھر کا سب سے پرانا کچھوے ”گولیاتھ“، جو کہ 517 پاؤنڈ وزنی گالاپاگوس ٹورٹائز ہے، نے اس سال اپنے جنم دن اور پہلا ”فادرذ ڈے“ ایک ساتھ منایا۔
4 جون کو، 128 دن کی انکیوبیشن کے بعد، 8 انڈوں میں سے ایک انڈہ کامیابی سے ہیچ ہوگیا۔ یہ نہ صرف گولیاتھ کی پہلی اولاد تھی بلکہ یہ چڑیا گھر کا پہلا گالاپاگوس ٹورٹائز ہچلنگ بھی تھا۔
کیا آپ بھی کھٹملوں کے کاٹنے کا شکار ہوچکے ہیں؟ جانیے ان سے نجات حاصل کرنے کا بہترین طریقہ
چڑیا گھر میامی نے اس موقع کو “ تاریخی واقعہ“ قرار دیا۔ چڑیا گھر انتظامیہ نے یہ بھی تصدیق کی کہ گولیاتھ 1885 اور 1890 کے درمیان سانتا کروز جزیرے پر پیدا ہوا تھا۔ وہ 1929 میں برانکس چڑیا گھر آیا اور 1981 میں میامی چڑیا گھر منتقل ہوا۔
چڑیا گھر کے مطابق، ”اس سال فادر ڈے پر، میامی چڑیا گھر کا سب سے قدیم جانور اپنا 135 واں جنم دن منا رہا ہے۔ اس کا نام ’گولیاتھ‘ ہے اور وہ ایک گالاپاگوس ٹورٹائز ہے جس کا وزن 517 پاؤنڈ ہے۔“
جسم میں موجود ایک مالیکیول جسے قابو کرنے سے الزائمر سے بچا جاسکتا ہے
اگرچہ گولیاتھ نے کئی سالوں تک مختلف مادہ کے ساتھ ملاپ کیا، لیکن اب تک اس نے کوئی اولاد نہیں پیدا کی تھی۔
”سویٹ پیا“، ماں بھی ایک طویل تاریخ رکھتی ہے، جو 1960 میں نو عمری میں کرینڈن پارک چڑیا گھر آئی تھی اور اس کی عمر آج 85 سے 100 سال کے درمیان ہے۔
’شادی وقت کا ضیاع‘: چینی شخص نے نوکری اور گھر بار چھوڑ کر غار میں بسیرا کرلیا
چڑیا گھر انتظامیہ نے کہا کہ ”اس سے پہلے ہفتے تک، گولیاتھ نے کوئی اولاد نہیں پیدا کی تھی، لیکن 27 جنوری کو رکھی گئی 8 انڈوں کے ایک گروہ میں سے ایک بچہ4 جون کو کامیابی سے انڈے سے باہر نکلا۔“
چڑیا گھر کے افسران نے بتایا کہ دونوں والدین اپنی عوامی باڑہ میں اچھی حالت میں ہیں۔ اور بہت زیادہ توانائی سے بھرے ہوئے ہیں اور انہیں ایک علیحدہ جگہ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ جنگل میں، ٹورٹائز ہچلنگ پیدائش کے فوراً بعد اپنے والدین سے آزاد ہو جاتی ہے اور کبھی بھی ان کے ساتھ رابطہ نہیں کرتی۔