اگر آپ رات کے وقت اپنے جسم میں بے چینی محسوس کرتے ہیں، خاص طور پر ٹانگوں میں جلن، کھچاؤ، یاسنسناہٹ جیسے احساسات ہوتے ہیں، اور نیند کاآنامشکل ہو رہا ہے، تو آپ کو ”ریسٹ لیس لیگ سینڈروم“ آر ایل ایس ہو سکتا ہے۔

یہ ایک نیورولوجیکل بیماری ہے جس میں انسان کو آرام کی حالت میں ٹانگوں کو حرکت دینے کی شدید خواہش ہوتی ہے۔

اب اپنی موجودہ عمر سے کئی گنا کم عمر نظر آئیں، صرف ان غذاؤں سے، نئی سائنسی تحقیق

ماہرین کے مطابق، ریسٹ لیس لیگ سینڈروم (RLS) کی اصل وجہ ابھی تک پوری طرح سمجھ نہیں آئی۔ تاہم، یہ بیماری دماغ کے اس حصے سے جڑی ہوئی ہو سکتی ہے جسے ”بیسل گینگلیا“ کہا جاتا ہے، جو جسم کی حرکت کو کنٹرول کرتا ہے۔

بیسل گینگلیا ”ڈوپامین“ نامی کیمیکل کے ذریعے حرکت کی تنظیم کرتا ہے۔ جب دماغ میں ڈوپامین کی مقدار کم ہو جاتی ہے، تو اس سے حرکت کے نظام میں خلل آتا ہے اور اس کے نتیجے میں آر ایس ایل کی علامات ظاہر ہو سکتی ہیں۔

کیا کھانے کے دوران موبائل فون کا استعمال انسولین کی مزاحمت بڑھا سکتا ہے؟

آر ایس ایل کی علامات

ٹانگوں میں عجیب سی سنسناہٹ، جلن یا کھچاؤ کا احساس۔

سونے یا بیٹھنے کی حالت میں علامات کا بڑھنا۔

حرکت کرنے سے عارضی سکون کا ملنا۔

رات کے وقت ٹانگوں میں جھٹکے یا بے ساختہ حرکت

کیا کھانے کے دوران موبائل فون کا استعمال انسولین کی مزاحمت بڑھا سکتا ہے؟

آر ایس ایک کے لیے گھریلو علاج

اگر آپ کو ہلکی علامات محسوس ہوں تو چند گھریلو تدابیر سے آپ کو سکون مل سکتا ہے اور نیند بہتر ہو سکتی ہے۔

باقاعدہ ورزش

روزانہ ہلکی پھلکی ورزش جیسے چہل قدمی یا سائیکل چلانا علامات کو کم کر سکتا ہے۔ تاہم، سونے سے چند گھنٹے پہلے بھاری ورزش سے پرہیز کریں۔

اچھی نیند کی عادات

بستر کو صرف نیند کے لیے استعمال کریں۔ فون، کمپیوٹر یا ٹی وی کا استعمال نیند کی کیفیت کو متاثر کرتا ہے۔ نیند کی کمی آر ایس ایل کو بڑھا سکتی ہے۔

گرم پانی سے ٹانگیں بھگونا

ٹانگوں کو نیم گرم پانی میں بھگونا یا گرم پٹی کا استعمال آپ کو وقتی سکون دے سکتا ہے۔

ذہنی دباؤ کم کریں

ذہنی تناؤ آر ایس ایل کی علامات کو بڑھا سکتا ہے۔ گہرے سانس لینے کی مشقیں، مراقبہ، یا کسی ماہر سے مشورہ آپ کے دماغی سکون میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

کافی اور چائے سے پرہیز

کیفین والے مشروبات جیسے چائے، کافی یا انرجی ڈرنکس سے پرہیز کریں، کیونکہ یہ آر ایس ایل کی علامات کو بڑھا سکتے ہیں۔

فوری آرام کے لیے کیا کریں؟

ٹانگوں کو حرکت دیں

ہلکی واک یا اسٹریچنگ سے آپ کو فوری طور پر سکون مل سکتا ہے۔

مالش کریں

ٹانگوں کی آرام دہ مالش خون کی روانی کو بہتر کرتی ہے اور بے چینی کو کم کر دیتی ہے۔

اگر گھریلو تدابیر کے باوجود علامات برقرار رہیں یا نیند متاثر ہو، تو نیند یا نیورولوجی کے ماہر سے رجوع کریں۔ بروقت تشخیص اور علاج آپ کی زندگی کے معیار کو بہتر بنا سکتا ہے۔

یاد رکھیں: اگر آپ کی نیند متاثر ہو رہی ہے یا آپ کو روزمرہ زندگی میں تھکن اور بے چینی کا سامنا ہو رہا ہے، تو اس بیماری کو نظر انداز نہ کریں۔ صحیح علاج سے آپ کی نیند اور زندگی کی کیفیت بہتر ہو سکتی ہے۔

More

Comments
1000 characters