ننگے پاؤں چلنا بظاہر ایک سادہ اور خوشگوار عمل لگتا ہے، لیکن اس کے فوائد اس سے کہیں زیادہ ہیں جو ہم عام طور پر سوچتے ہیں۔

چاہے آپ ساحل پر چل رہے ہوں یا اپنے گھر کے صحن میں نرم گھاس پر قدم رکھ رہے ہوں، یہ عمل آپ کے جسم اور ذہن کے لیے حیرت انگیز فائدے لاسکتا ہے۔

سوتے وقت ٹانگوں میں جھنجھناہٹ، وجہ کیا ہے؟

یہ نہ صرف ایک عادت یا فیشن کا حصہ ہے، بلکہ سائنسی طور پر اس کے صحت کے بھی کئی اہم فوائد ہیں۔ تو آئیے، جانیں کہ ننگے پاؤں چلنے سے آپ کی صحت کس طرح بہتر ہو سکتی ہے اور یہ آپ کے لیے کیسے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

ننگے پاؤں چلنے کے فوائد

پاؤں کے پٹھوں کو مضبوط بنانا

ہم زیادہ تر وقت جوتوں میں پاؤں رکھتے ہیں، جس سے پاؤں کی قدرتی حرکت پر اثر پڑتا ہے۔ ننگے پاؤں چلنے سے پاؤں کے پٹھے، لِگامنٹس اور ٹینڈنز مضبوط ہوتے ہیں۔ اس سے پاؤں کی ساخت اور کارکردگی بہتر ہوتی ہے اور پاؤں کے آرک کو مزید سپورٹ ملتی ہے۔

بجلی کی بندش کے دوران وہ اہم غلطیاں جو آپ کو نہیں کرنی چاہئیں

بیلنس اور پوزیشن میں بہتری

ننگے پاؤں چلنے سے آپ کے جسم کا توازن بہتر ہوتا ہے کیونکہ آپ کو اپنے جسم کی پوزیشن کا زیادہ پتہ چلتا ہے۔ اس سے آپ کی سیدھی کھڑے ہونے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے اور گرنے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ اس سے آپ کا چلنا بھی زیادہ پراعتماد ہوتا ہے اور آپ کا پوسچر بہتر ہوتا ہے۔۔

جوڑوں کے درد میں کمی

کچھ تحقیق سے یہ پتہ چلا ہے کہ نرم اور ناہموار سطحوں جیسے گھاس یا ریت پر ننگے پاؤں چلنا جوڑوں پر دباؤ کم کرنے میں مددگار ہو سکتا ہے۔ جوتوں کے بجائے ننگے پاؤں چلنے سے جسم کو قدرتی طور پر زمین کے اثرات جذب کرنے کا موقع ملتا ہے، جس سے گھٹنے اور کولہے کے درد میں کمی آ سکتی ہے۔

آپ گھٹنے کے درد سے بے چین ہیں تویہ غذائیں کھائیں اور درد کو کم ہوتا محسوس کریں

خون کی روانی میں اضافہ

ننگے پاؤں چلنے سے پاؤں میں موجود اعصاب اور خون کی چھوٹی نالیوں کو تحریک ملتی ہے، جس سے خون کا بہاؤ بہتر ہوتا ہے۔ یہ خاص طور پر ان لوگوں کے لیے فائدے مند ہے جو خون کی روانی یا سرد ہاتھ پاؤں کا سامنا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، یہ آپ کے اعصابی نظام کو بھی فعال کرتا ہے، جس سے قدرتی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے۔

جذباتی سکون

”ائرنگ“ یعنی زمین کے ساتھ براہ راست رابطہ کرنے کا عمل ذہنی سکون دینے والا ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق، زمین سے جسمانی رابطہ کرنے سے ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے، نیند بہتر ہوتی ہے اور سوزش بھی کم ہوتی ہے۔ چاہے یہ سائنسی طور پر ثابت ہو یا صرف فطرت کا لطف، باہر ننگے پاؤں چلنا ذہنی اور جذباتی سکون دے سکتا ہے۔

ننگے پاؤں چلنے کے فائدوں سے انکار ممکن نہیں، مگر یہ ہر حالت میں بہتر نہیں ہوتا۔ کچھ حالات میں ننگے پاؤں چلنا نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔

پاؤں کی بیماریاں

اگر آپ کو مسلسل درد کا سامنا ہے تو ننگے پاؤں چلنے سے یہ علامات مزید بڑھ سکتی ہیں، خاص طور پر سخت فرش پر۔ ایسے میں جوتوں کا استعمال ضروری ہو سکتا ہے جو مناسب مدد فراہم کریں۔ اس سے پہلے کسی ڈاکٹر سے مشورہ کرنا بہتر ہوتا ہے۔

عام سڑکیں ننگے پاؤں کے لیے مناسب نہیں

قدرتی راستے یا صاف گھاس پر ننگے پاؤں چلنا بہترین ہوتا ہے، مگر شہری علاقوں میں چوٹوں، جراثیم یا تیز دھار اشیاء کے لگنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ اس لیے جہاں سطح کی صفائی اور حفاظت غیر یقینی ہو، وہاں ننگے پاؤں چلنے سے بچنا چاہیے۔

ذیابیطس کے مریضوں کو احتیاط کرنی چاہیے

ذیابیطس کے مریضوں میں اکثر پاؤں کی اعصابی کمزوری ہوتی ہے جس سے پاؤں میں احساس کم ہو جاتا ہے۔ اگر کسی چوٹ کا پتہ نہ چلے تو وہ سنگین ہو سکتی ہے۔ اس لیے ذیابیطس کے مریضوں کو ہمیشہ حفاظتی جوتے پہننا چاہیے، یہاں تک کہ گھر کے اندر بھی۔

انتہائی درجہ حرارت

گرم راستوں پر چلنے سے پاوں کے جلنے کا خطرہ ہو سکتا ہے، جب کہ ٹھنڈی سطحیں خون کی روانی اور جوڑوں کی جکڑن کو بڑھا سکتی ہیں، خاص طور پر بزرگ افراد کے لیے۔ ننگے پاؤں چلنے سے پہلے سطح کے درجہ حرارت کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

کیلوس یا انفیکشن

مسلسل ننگے پاؤں چلنے سے رگڑ کی وجہ سے کیلوس بن سکتے ہیں، اور گیلی جگہوں جیسے جِم کے شاورز میں فنگل انفیکشن کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔ اگرچہ یہ ہمیشہ نقصان دہ نہیں ہوتے، لیکن ان کا خیال رکھنا ضروری ہے تاکہ آپ کو تکلیف یا نظر میں مشکلات نہ ہوں۔

ننگے پاؤں چلنا قدرتی سطحوں پر کئی جسمانی اور ذہنی فوائد فراہم کرتا ہے، جیسے پاؤں کی مضبوطی، بہتر پوسچر، خون کی روانی میں بہتری، اور ذہنی سکون۔ تاہم، یہ ہر کسی کے لیے نہیں ہوتا۔ ماحول، پاؤں کی صحت اور طبی حالات کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔

سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ آہستہ آہستہ اور احتیاط کے ساتھ ننگے پاؤں چلنا شروع کریں۔ پہلے صاف اور محفوظ سطحوں جیسے گھاس یا ساحل پر ننگے پاؤں چلنے کی کوشش کریں اور پاؤں کی حالت پر نظر رکھیں۔ اگر ضرورت ہو تو انہیں مناسب تحفظ فراہم کریں۔ اس توازن کے ساتھ آپ فوائد اور تحفظ دونوں کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

More

Comments
1000 characters