ابھرتی ہوئی اداکارہ نورے ذیشان نے اپنی زندگی کے ایک اہم موڑ کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اسکول چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب وہ پرائیویٹ تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔
نورے، جو اس وقت ڈرامہ سیریل ”پرورش“ میں ”آنیا“ کے کردار سے شہرت حاصل کر رہی ہیں، نے اپنے اسکول کے دور کے تلخ تجربات کو شیئر کیا اور بتایا کہ وہ اب اپنی تعلیم کے بجائے اپنے شوبز کیریئر پر زیادہ توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہیں۔
طلحہ انجم کے کنسرٹ میں مداح کو بالوں سے پکڑ کر اسٹیج پر کھینچ لیا گیا، ویڈیو وائرل
نورے ذیشان نے انکشاف کیا کہ وہ 15 سال کی ہیں اور 9ویں جماعت کی طالبہ ہیں، لیکن انہیں پڑھائی میں دلچسپی نہیں تھی، اور ان کے لیے اداکاری کا شعبہ زیادہ پُرکشش تھا۔
نورے نے اپنی والدہ کی خواہش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ کی یہ خواہش ہے کہ وہ اپنی بنیادی تعلیم کم ازکم پوری کریں، اسی لیے وہ اب پرائیویٹ میٹرک کر رہی ہیں اور خود سے گھر پر پڑھائی کر رہی ہیں۔
محفلِ رمضان کی شیف نے دانش تیمور کے ”فِی الحال“ کی اصل کہانی بے نقاب کر دی
نورے نے اسکول میں ہونے والی ہراسانی اور منفی رویوں پر بھی بات کی۔ ان کے مطابق، اسکول میں ان کی ٹیچرز کوان کے شوبز کیریئر پراعتراض تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اسکول کی شہرت کو متاثر کر رہا ہے، جس کی وجہ سے انہیں مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنا کیریئر چھوڑ دیں۔
نورے نے اسکول کے سینیئر طلبا کے رویے پر بھی تنقید کی انہوں نے کہا میرے اسلو کے سینئر طمبا سینئر طلباء بھی مجھے تنگ کرتے تھے اور میرے لیے اسلوک ،یؐ تعلیم جاری رکھنا مشکل ہوگیا تھا۔
پابندی کی درخواست کے باوجود سدھو موسے والا کی ڈاکیومینٹری ریلیز
کورونا لاک ڈاؤن کے دوران نورے نے محسوس کیا کہ اسکول کے باہر بھی ایک ایسی دنیا موجود ہے جہاں وہ زیادہ بہتر انداز میں سیکھ سکتی ہیں۔ اس تجربے نے ان کی سوچ میں تبدیلی لائی اور اب وہ اسکول کے ماحول میں واپس نہیں جانا چاہتیں۔
نورے ذیشان کا کہنا تھا کہ وہ اب اپنی توجہ مکمل طور پر اداکاری پر مرکوز کرنا چاہتی ہیں، کیونکہ یہی ان کے لیے سیکھنے کا بہترین ذریعہ ہے اور وہ اسے زیادہ پُرکشش سمجھتی ہیں۔
ان کا ماننا ہے کہ حقیقی دنیا سے سیکھنے کے مواقع اسکول کے روایتی ماحول سے کہیں زیادہ ہیں۔