پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور فیملی وی لاگرمعاذ صفدر نے اپنی اہلیہ صبا صفدر کو سالگرہ پر ایک انتہائی مہنگا گلدستہ تحفے میں دیا، جس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔ اس قیمتی تحفے کی قیمت تقریباً تین سے چار لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے، جسے معاذ نے ایک ٹرک کے ذریعے اپنی بیوی کو پیش کیا۔
رواں ہفتے انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک دیوقامت پھولوں کا گلدستہ ٹرک پر لادا ہوا دکھایا گیا اور صارفین اس بارے میں متجسس تھے کہ یہ گلدستہ کس کا تھا اور کس کے لیے تھا۔
طلحہ انجم کے کنسرٹ میں مداح کو بالوں سے پکڑ کر اسٹیج پر کھینچ لیا گیا، ویڈیو وائرل
اب معاذ صفدر نے اپنے نئے وی لاگ میں اس راز سے پردہ اٹھا دیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ یہ گلدستہ اپنی اہلیہ کو سالگرہ کے موقع پر تحفے کے طور پر دیا ہے۔
وی لاگ میں معاذ نے اس تحفے کی قیمت بتاتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی سستا گلدستہ نہیں ہے، اس کی قیمت تقریباً تین سے چار لاکھ پاکستانی روپے ہے۔
ایئر انڈیا حادثہ: بھارتی فلم ساز بھی لاپتا، لیکن جہاز میں تو نہیں تھا
اس سرپرائز پر صبا کی خوشی قابل دید تھی لیکن جب انہوں نے گلدستے کے بارے میں پوچھا تو معاذ نے جواب دیا، بس اسے دیکھو اور دیکھتی رہو۔
وی لاگ کے ذریعے معاذ نے اپنی بیوی کو سرپرائز تو دیا، لیکن ان کی اس حرکت پر سوشل میڈیا پر کئی سوالات بھی اٹھے ہیں۔ وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے تبصروں کا تانتا بندھ گیا۔
نورے ذیشان کا اسکول کی تلخ یادوں کا انکشاف
کچھ افراد اس تحفے کو اپنی بیوی کی خوشی کے لیے ضروری سمجھتے ہیں، جبکہ کچھ کا خیال ہے کہ یہ صرف دکھاوا اور پیسوں کا ضیاع تھا۔
ایک صارف نے کہا، یہ اس کی بیوی کے لیے نہیں بلکہ اس کے فالوورز کے لیے تھا۔ دوسرے نے لکھا، ایسی چیزیں نوجوانوں پر منفی اثر ڈالتی ہیں۔
ایک اور صارف نے کہا،تم سونے کا تحفہ دے سکتے تھے، ان پھولوں پر پیسہ ضائع کرنے کی کیا ضرورت تھی؟
کچھ صارفین نے تو معاذ صفدر کو پیسہ ضائع کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔ ایک نے کہا، اگر تم یہ سب آفورڈ کر سکتے ہو تو کرو، لیکن سوشل میڈیا پر نہ دکھاؤ۔ تم لڑکیوں کی امیدیں وہاں تک لے جارہے ہو جو لڑکا پوری کر بھی نہیں سکتا۔
ایک اور نے کہا، فضول خرچی کی بھی حد ہوتی ہے، یہ صرف دکھاوا ہے، ان پیسوں سے بہت کچھ نیک ہو سکتا تھا۔