بالوں کے دو منہ (Split Ends) ایک عام مسئلہ ہے جس کا سامنا مرد و خواتین دونوں کو ہوتا ہے، خاص طور پر ان لوگوں کو جو اپنے بالوں کا درست طریقے سے خیال نہیں رکھتے یا حد سے زیادہ کیمیکل، حرارت، اور مشینی طریقوں سے بالوں کو اسٹائل کرتے ہیں۔ یہ مسئلہ نہ صرف بالوں کی خوبصورتی کو متاثر کرتا ہے بلکہ بالوں کی صحت کو بھی خطرے میں ڈال دیتا ہے۔

دو منہ والے بال یا ’اسپلٹ اینڈ‘ اس حالت کو کہا جاتا ہے جب بالوں کی نوک یا ٹِپ پھٹ جاتی ہے یا دو حصوں میں تقسیم ہوجاتی ہے۔ بعض اوقات ایک بال تین یا چار شاخوں میں بھی تقسیم ہوجاتا ہے۔ یہ بال کمزور، بے جان اور خشک نظر آتے ہیں اور آہستہ آہستہ پورے بال کو خراب کر سکتے ہیں۔

دو منہ والے بال بننے کی وجوہات

دو منہ والے بال زیادہ حرارت کے استعمال کا نتیجہ بھی ہوسکتے ہیں۔ بالوں کو روزانہ سیدھا یا کرل (Curl) کرنے کے لیے ہیئر اسٹریٹنر یا ہیئر ڈرائیر کا استعمال بالوں کی نمی کو ختم کر دیتا ہے اور بال خشک ہو کر دو منہ والے ہو جاتے ہیں۔

خوبصورت بال چاہتی ہیں تو سرسوں کے تیل میں ایک چیز مکس کریں

اسکے علاوہ کیمیکل کا زیادہ استعمال بھی بالوں کو بہت نقصان پہنچاتا ہے۔ مثلا کیمیکل والے شیمپو، کنڈیشنر، کلر، بلیچ اور دیگر پراڈکٹس بالوں کو نقصان پہنچاتے ہیں اور انہیں کمزور بناتے ہیں۔

غیر مناسب کنگھی یا برشنگ کا استعمال بھی بالوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔ گیلے بالوں پر زور سے کنگھی کرنا یا بار بار برش کرنا بالوں کو کھینچتا ہے اور ان کی ساخت کو متاثر کرتا ہے۔

بالوں کو سورج کی روشنی اور آلودگی سے بھی بچانا چاہیے۔ براہِ راست سورج کی روشنی اور فضائی آلودگی سے بال خشک، بے جان اور کمزور ہو جاتے ہیں، جس سے اسپلٹ اینڈز پیدا ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ غذائی کمی بھی اسپلٹ اینڈز کا سبب بنتی ہے۔ وٹامنز، پروٹین اور آئرن کی کمی بالوں کی جڑوں کو کمزور کرتی ہے جس کی وجہ سے بال ٹوٹنے اور پھٹنے لگتے ہیں۔

انتہائی اہم فیکٹر جو نہ صرف بالوں کی صحت بلکہ جلد کی شادابی کے لئے بھی اہمیت کا حامل ہے وہ ہے پانی۔ جی ہاں پانی کی کمی یا ڈی ہائیڈریشن بالوں اور جلد کو نقصان پہنچاتی ہے۔ جسم میں پانی کی کمی سے بالوں کو درکار نمی نہیں ملتی، جو انہیں خشک اور کمزور بنا دیتی ہے۔

دو منہ والے بالوں کے نقصانات

سب سے اہم بات کہ صحت مند خوبصورت بال ہماری شخصیت کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث ہوتے ہیں اور ہمیں ایک جازبِ نظر شخصیت بناتے ہیں۔ اگر بال بے جان، خشک اور روکھے نظر آئیں تو ہم اپنا کانفیڈنس تک لوز کر جاتے ہیں۔ دوسری بات یہ کہ دو منہ ہونے سے بالوں کی لمبائی میں اضافہ رک جاتا ہے۔ بال آسانی سے ٹوٹنے لگتے ہیں اور بالوں میں الجھاؤ اور کنگھی کرنے میں دشواری کا سامنا رہتا ہے جس کی وجہ سے بال مزید کم ہوجاتے ہیں یعنی ہماری مجموعی خوبصورتی پر منفی اثر پڑتا ہے۔

دو منہ والے بالوں کا علاج یا حل

کچھ چیزیں جو بہتری لاسکتی ہیں اور آسانی سے انجام دے سکتے ہیں ان میں بالوں کی ریگولر ٹرمنگ ہے۔ ہر 6 سے 8 ہفتوں بعد بالوں کو تھوڑا سا کاٹ دینا بالوں کے دو منہ کو ختم کرتا ہے اور نئے بالوں کی نشوونما بہتر ہوتی ہے۔

دوسرے آپ جو بھی تیل استعمال کریں وہ قدرتی ہو جو زراسی تلاش اور محنت کے بعد مل جاتے ہیں۔ ناریل کا تیل، بادام کا تیل، آرگن آئل اور زیتون کا تیل بالوں کو نمی فراہم کرتے ہیں اور انہیں مضبوط بناتے ہیں۔ لہذا ان تیلوں کو باقائدگی سے بالوں میں لگائیں۔

اُڑے ہوئے بال دوبارہ اگانے کے آسان طریقے

گھریلو ماسک تیار کرنا نہایت آسان ہے اور ان خشک بالوں کے لئے گھر میں آسانی سے تیار کرسکتی ہیں۔ لہٰذا گھر میں قدرتی ماسک تیار کریں۔ اس ظمن میں آپ ’کیلے اور شہد کا ماسک‘ بنا سکتی ہیں جو بالوں کو نرم اور مضبوط بناتا ہے۔

آپ انڈے اور دہی کا ماسک گھر میں تیار کر کے لگا سکتی ہیں۔ یہ پروٹین سے بھرپورماسک بالوں کی جڑوں کو طاقت دیتا ہے۔

اپنے بالو کو ہیٹ سے بچائیں ایسی مشینیں ہرگز استعمال نہ کریں اوراگرآپ کو حرارت والے آلات کا استعمال کرنا ہی ہے تو ہیٹ پروٹیکشن پراڈکٹس استعمال کریں جیسے، اس سورت میں بالوں پر ہیٹ پروٹیکشن اسپرے ضرورکریں تاکہ بال جلنے سے محفوظ رہیں۔

بالوں کو دھونے کے بعد تولیے سے رگڑنے کے بجائے نرمی سے خشک کریں اوربالوں کو قدرتی طریقے سے ہوا میں خشک ہونے دیں۔

غزائیت سے بھرپور غذائیں کھائیں۔ یعنی متوازن غذا۔ پروٹین، وٹامن B، C، E اور آئرن سے بھرپور غذا لیں۔ زیادہ پانی پینا بالوں کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے۔ اس لئے پانی زیادہ پیئیں۔

بالوں کو کلر یا بلیچ کرنے سے اجتناب کریں، خاص طور پر اگر بال پہلے ہی کمزور ہوں تو کیمیکل سے پرہیز لازمی کریں ورنہ آپ کے بال بلکل ہی روکھے پھیکے ہوجائیں گے اور ان میں دوبارہ زندگی لانا مشکل ترین ہوجائے گا۔

اگر آپ کے بال زیادہ گر رہے ہیں اور وجہ سمجھ نہیں آ رہی، تو اس کے ذمہ دار انرجی ڈرنکس ہو سکتے ہیں

اس کے علاوہ کچھ احتیاطی تدابیربھی اختیار کریں، مثلا دھوپ میں نکلتے وقت بالوں کو اسکارف یا کیپ سے ڈھانپیں۔ سوتے وقت سلک یا ساٹن کا تکیہ استعمال کریں۔ کنگھی ہمیشہ نرم دانت والی ہونی چایئے تاکہ بالوں کو نقصان نہ پہنچے۔ اور بالوں کو باندھنے کے لیے ربڑ بینڈ کے بجائے نرم کپڑے کا یا کپڑے کے بینڈ کا استعمال کریں جو آجکل مارکیٹ میں آسانی سے مل جاتے ہیں۔

یاد رکھیں دو منہ والے بال ایک عام مگر قابلِ علاج مسئلہ ہیں۔ ان سے بچنے کے لیے بالوں کی مناسب دیکھ بھال، قدرتی اجزاء کا استعمال، اور کیمیکل و حرارت سے پرہیز ضروری ہے۔ اگر وقت پر ان کا علاج نہ کیا جائے تو یہ مسئلہ بڑھ کر بالوں کی مکمل خرابی کا باعث بن سکتا ہے۔ لہٰذا، روزمرہ معمولات میں تبدیلی لا کر مستقل مزاجی سے عمل کرتے ہوئے، صحت مند، چمکدار اور مضبوط بال حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

More

Comments
1000 characters