ڈنمارک کی مشہور انفلوئنسر فریڈریکا نے ایک دلچسپ ویڈیو میں بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کو ”پاپڑ فروش“ سمجھ کر سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان برپا کردیا۔

حال ہی میں فریڈریکا نے نیپال کا دورہ کیا تھا، جہاں سے انہوں نے مقامی بازار سے مزیدار مونگ دال پاپڑ خریدے۔ نیپال کا مقامی پکوان ہمیشہ سے اپنے ذائقے اور معیار کے لیے مشہور رہا ہے، اور فریڈریکا کے مطابق، یہ پاپڑ بے حد مزیدار تھے۔

سلمان خان کا 3 سنگین بیماریوں میں مبتلا ہونے کا انکشاف

جب وہ ان پاپڑوں کو واپس ڈنمارک میں کھانے کے لئے تیار کر رہی تھیں، تو ان کے ذہن میں یہ سوال اُٹھا کہ ان پاپڑوں کے پیکٹ پر چھپی تصویر کس کی ہے، جو اتنے بہترین پاپڑ بناتا ہے؟

انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے فریڈریکا نے مزاحیہ انداز میں اپنے فالوورز سے سوال کیا، ”یہ آدمی کون ہے؟ اور یہ دنیا کے بہترین پاپڑ کیسے بناتا ہے؟“

دلجیت کا ہانیہ عامر اسٹارر فلم ’سردار جی‘ بھارت میں ریلیز نہ کرنے کا اعلان

ویڈیو میں فریڈریکا پاپڑ کو الیکٹرک چولہے پر سینکتی ہوئی نظر آئیں اور انہیں بڑی خوشی اور مزے سے کھا کر اپنی تجربے کا اشتراک کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ یہ پاپڑ نیپال سے لائی تھیں اور کوپن ہیگن (ڈنمارک) میں انہیں کہیں نہیں مل رہے۔ فریڈریکا نے اپنے فالورز سے مدد کی درخواست کی کہ وہ بتائیں یہ ”لیجنڈری پاپڑ والا“ کون ہے اور یہ پاپڑ دوبارہ کہاں سے مل سکتے ہیں؟

ہالی وڈ میں مزید کام پر ثمینہ احمد کا دو ٹوک مؤقف سامنے آگیا

دلچسپ بات یہ ہے کہ فریڈریکا جسے پاپڑ فروش کی تصویرسمجھ رہی ہیں وہ کوئی اور نہیں بلکہ بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی تھی۔ فریڈریکا کا انسٹاگرام ہینڈل ’bhukkad_bidesi‘ (بھوکّڑ بدیسی) ہے، جو کھانے کے حوالے سے مزاحیہ انداز میں پوسٹس شیئر کرتی ہیں۔

یہ واقعہ فریڈریکا کے مداحوں کے لئے ایک تفریح کا باعث بن گیا۔ جیسے ہی فریڈریکا نے اپنی ویڈیو شیئر کی صارفین نے اس ویڈیو پر مزاحیہ تبصروں کی بارش کر دی۔

ایک نے لکھا، ”جی ہاں، یہ صاحب اپنے ممبئی میں واقع بنگلے میں ایک ایک پاپڑ خود اپنے ہاتھوں سے بناتے ہیں۔“ تو دوسرے نے طنزیہ انداز میں کہا، ”جی ہاں، انہوں نے انڈیا گیٹ، دہلی میں باسمتی چاول کی بھی کھیتی کی ہے۔“

یہ مذاق صرف فریڈریکا کی ویڈیو تک محدود نہیں رہا بلکہ امیتابھ بچن کے برانڈز کی دنیا بھی شامل ہو گئی، کیونکہ وہ کئی معروف برانڈز جیسے انڈیا گیٹ چاول، جسٹ ڈائل، کیڈبری، کلیان جیولرز اور پیپسی کے اشتہارات میں نظر آ چکے ہیں۔

ایسے ہی کئی صارفین نے امیتابھ بچن کے پرانے اشتہارات کا حوالہ دیتے ہوئے ہنسی مذاق کی۔

ایک صارف نے کہا، ”اگر پاپڑ زیادہ کھا لیے اور ہضم نہیں ہوئے تو ہاجمولا بھی بچن صاحب سے ہی لے لینا، فائدہ ہی فائدہ۔“

ایک صارف نے کہا، ”ابھی شاہ رخ خان کے اچار بھی چکھنا، وہ میرے رشتہ دار ہیں۔“

یوں فریڈریکا کی ایک سادہ سی ویڈیو نے دنیا بھر کے سوشل میڈیا صارفین کو خوب مخظوظ کیا۔

More

Comments
1000 characters