کبھی کبھی ایک چھوٹی سی بات، ایک معمولی سا انداز، پورے ماحول کا رنگ بدل دیتا ہے۔ کچھ ایسا ہی ہوا جب سوشل میڈیا پر ایک ہلکی پھلکی، مگر دل کو چھو جانے والی ای میل وائرل ہو گئی۔

آج کل سوشل میڈیا پر ایک معمولی سی چھٹی مانگنے والی ای میل نے خوب دھوم مچا رکھی ہے۔ ایک دفتر میں کام کرنے والی سینئر کاپی رائٹر نے اپنے باس کو ایک دن کی چھٹی کے لیے جو ای میل بھیجی، اُس کا انداز اتنا انوکھا اور دلکش تھا کہ پڑھنے والے کے دل کو چھو گیا۔

ساتویں کلاس کے طلب علم کی چھٹی کیلئے لکھی گئی انوکھی درخواست

ای میل کی سبجیکٹ لائن تھی، ’میں تو جا رہی ہوں‘۔

اس جملے نے دل دہلا دیا، جیسے کوئی اچانک کام چھوڑ کر چلا جائے گا۔ مگر جب ای میل کا متن کھولا گیا تو پتہ چلا کہ معاملہ کچھ اور ہی ہے۔ ای میل میں چھٹی مانگنے والا شخص صرف ایک دن کے لیے چھٹی چاہتا تھا تاکہ وہ پہاڑوں کی سیر کر سکے۔ اس کا انداز بہت دوستانہ اور ہلکا پھلکا تھا، اور ای میل کا اختتام تھا، ’Thanks cutiees. Bye.‘

یہ سادہ مگر دل سے نکلی ہوئی بات سوشل میڈیا صارفین کو بہت پسند آئی۔ ایک عام روٹین سے ہٹ کر ایسی ای میل نے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی۔

یہ معصوم اور مزاح سے بھرپور پیغام جلد ہی انٹرنیٹ پر چھا گیا۔ کئی صارفین نے اسے ’آئیکونک‘ اور ’سب سے زیادہ قابلِ فہم چھٹی کی ای میل‘ قرار دیا۔ کسی نے لکھا، ’ایسا میں اپنے دفتر میں کر دوں تو فوراً ٹرمینیشن لیٹر آ جائے!‘ تو کسی نے کہا، ’یہ تو خالص اور خوشگوار آفس کلچر کی مثال ہے۔‘

سچ ہے کبھی کبھی تھوڑا سا ہنسی مذاق اور مخلص انداز، ورک پلیس کے ماحول کو نہ صرف انسان دوست بناتا ہے بلکہ سب کے چہروں پر مسکراہٹ بھی بکھیر دیتا ہے۔ یہ پوسٹ ایک چھوٹی سی سیلیبریشن بن گئی ہے کہ خوبصورت چنچل انداز نے سب ہی کو محظوظ کیا ہے۔

More

Comments
1000 characters