چین کے شہر شین یانگ میں بزرگ شہری ایک عجیب و غریب طریقے سے اپنی نیند اور گردن کی تکلیف کا علاج کر رہے ہیں، وہ پارک میں درختوں یا کھیلنے کے جھولوں سے U شکل کی بیلٹ اپنی ٹھوڑی کے نیچے باندھ کر خود کو آہستہ آہستہ جھلاتے ہیں۔

یہ تکنیک سن رونگچن نامی ایک 57 سالہ شخص نے متعارف کروائی ہے، جس نے اپنی گردن کی بیماری (cervical spondylosis) سے نجات کے لیے اس آلے کو تیار کیا۔ اس کا دعویٰ ہے کہ چند دنوں میں اس کی نیند بہتر ہوئی، اور گردن کی تکلیف کم ہوگئی۔ اس نے اس آلے کا پیٹنٹ لینے کی بھی درخواست دی ہے اور روزانہ پارک جا کر عوام کو اس کی تربیت دیتا ہے۔

تاہم طبی ماہرین اس ٹرینڈ کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دے رہے ہیں۔

ماہرین کیا کہتے ہیں؟

نیند اور جسمانی تھراپی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ گردن سے جسم کو لٹکانا ایک ایسا عمل ہے جو ناصرف ’عصابی نظام‘ کو متاثر کر سکتا ہے بلکہ اس سے ’فالج، دماغی خون کی روانی میں رکاوٹ، یا حتیٰ کہ موت‘ بھی واقع ہو سکتی ہے۔

دو منٹ میں گہری نیند کیلئے ’فوجی طریقہ‘ اپنائیے

امریکن نیند انسٹی ٹیوٹ سے منسلک نیند ماہر روزی اوسمن کہتی ہیں، ’لوگ نیند کے بہتر طریقے کی تلاش میں کچھ بھی کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں، مگر یہ رجحان جان لیوا ہو سکتا ہے۔ اس طرح گردن پر زور دینا خطرناک اور غیر سائنسی ہے۔‘

ایک اور ماہر، فزیکل تھراپسٹ ڈاکٹر جینیفر ملر، کے مطابق، ’میڈیکل ٹریکشن میں ملی گرام کے حساب سے قوت استعمال کی جاتی ہے، جبکہ پارک میں یہ عمل ایک خوفناک فزکس کے تجربے کی طرح ہے جو آپ کے ریڑھ کی ہڈی پر کیا جا رہا ہے۔،

رپورٹس کے مطابق، کم از کم ایک واقعہ ایسا پیش آیا ہے جس میں ایک شخص نے بیلٹ غلطی سے اپنی ٹھوڑی کے بجائے گردن میں ڈال لی، جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہو گئی۔

اچھی نیند کیلئے 7 اشکال کے منفرد تکیے

اگر نیند کے مسائل کا سامنا ہے تو ماہرین درج ذیل محفوظ اور سائنسی بنیادوں پر مبنی طریقے تجویز کرتے ہیں،

سونے کے وقت کا باقاعدہ معمول بنائیں، کیفین اور اسکرین کا استعمال کم کریں، ہلکی پھلکی ورزش کریں، یوگا، مراقبہ یا ہلکی موسیقی کا سہارا لیں، کسی مستند نیند ماہر یا معالج سے رجوع کریں۔ اور اگر جھولنے کا احساس پسند ہے تو کوئی ہلکا سا جھولا استعمال کریں، گردن سے لٹکنے کی ضرورت نہیں۔

رات کی نیند کو بہتر بنانے کے 3 طریقے

نیند اہم ہے، مگر حفاظت اس سے بھی زیادہ

نیند کی کمی ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، مگر اس کا حل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے غیر سائنسی تجربات میں نہیں۔ ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اس طرح کے طریقے وقتی سکون کا احساس تو دے سکتے ہیں، لیکن ان کے اثرات دائمی یا جان لیوا ہو سکتے ہیں۔

’یاد رکھیں نیند ضروری ہے، لیکن زندگی اس سے بھی قیمتی ہے۔‘

More

Comments
1000 characters