جاپان کی شہزادی کاکو نے اکنامی کلاس میں سفر طے کر کے سوشل میڈیا صارفین کی بھرپور داد سمیٹ لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کی شہزادی کاکو کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں برازیل جانے والی ایک اکانومی فلائٹ میں سوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
شہزادی کاکو جاپانی شاہی خاندان کی رکن اور بادشاہ ناروہیتو کی بھتیجی ہیں، لیکن شاہی تعلقات کے باوجود انہوں نے سادہ سفر کو ترجیح دی، جس پر آن لائن کمیونٹی نے ان کی تعریف کی اور انہیں باوقار اور عاجز خاتون قرار دیا۔
تصویر میں شہزادی کاکو کو اندرونِ ملک پرواز کے دوران کھڑکی کے ساتھ ٹیک لگائے سوئے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
شہزادی ’کیٹ‘ کے پسندیدہ جھمکے پانے کا سنہری موقع
ساوتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق 30 سالہ شہزادی نے پرواز سے قبل ایک طویل اور تھکا دینے والا دن گزارا تھا، جس میں انہوں نے چار مختلف مقامات کا دورہ کیا۔
ملکہ برطانیہ الزبتھ اول ’بہروپیہ مرد‘ تھیں؟ برطانیہ میں پھیلا سازشی نظریہ کیا ہے؟
شہزادی کا دورہ برازیل اور جاپان کے درمیان سفارتی تعلقات کے 130 سال مکمل ہونے کی تقریبات کے سلسلے میں تھا، جس دوران وہ مختلف عوامی تقریبات میں شرکت کررہی تھیں۔ ایک ویڈیو میں انہیں دیگر حکام کے ساتھ فلائٹ میں سوار ہوتے ہوئے اور پھر سوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو پر ردِعمل دیتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ وہ بالکل چینی گڑیا جیسی لگ رہی تھیں۔ ایسے مصروف شیڈول کے بعد تھکن محسوس کرنا بالکل فطری بات ہے۔
مستقبل کی ملکہ بھی ٹرمپ کی پابندیوں کا شکار
ایک اور صارف نے کہا کہ لوگ انہیں دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ ویڈیو ظاہر کرتی ہے کہ وہ کتنی عاجز اور سادہ مزاج ہیں۔