بھارتی ماڈل اور اداکارہ ’ہمانشی خرانہ‘ نے حالیہ دنوں میں بھارت کے مشہور ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کے حوالے سے ایک چونکا دینے والا بیان دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ شو آسیب زدہ ہے، اور اس بیان کا پس منظر ’شیفالی جریوالا‘ کی اچانک وفات ہے، جو ’بگ باس‘ کے سیزن 13 میں شریک رہ چکی تھیں۔ ہمانشی نے شیفالی کے ساتھ اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا، ’مجھے لگتا ہے کہ بگ باس آسیب زدہ ہے۔‘

ان کے اس بیان نے کافی لوگوں کو متاثر کیا اور ان کی رائے کی تائید بھی کی۔ بہت سے لوگ اس بات پر اتفاق کرتے ہیں کہ اس شو میں حصہ لینے والے متعدد افراد کی زندگیوں پر ایک عجیب و غریب اثر پڑا، اور کئی افراد جوانی میں ہی دنیا سے رخصت ہوگئے۔

بگ باس ہاوس میں ثنا، نیجی اور کریتکا کے ساتھ ہوئے کچھ عجیب واقعات

یہ افراد کون ہیں؟

1. سیدارتھ شُکلا

بگ باس 13 کے فاتح اور ہمانشی کے سیزن کے شریک مقابل سیدارتھ شُکلا 2021 میں دل کا دورہ پڑنے سے 40 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

2. پراتیوشا بنرجی

بگ باس 7 کی شریک اور مشہور ٹی وی اداکارہ پراتیوشا بنرجی 2016 میں خودکشی کر گئیں۔ اس وقت ان کی عمر صرف 24 سال تھی اور ان کی موت نے پورے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

3. سوامی اوم

سوامی اوم جو بگ باس 10 کے سیزن میں اپنے متنازعہ رویے کے لیے مشہور ہوئے، 2021 میں کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گئے۔

4. سونالی فوگٹ

سوشل میڈیا شخصیت اور بی جے پی رہنما سونالی فوگٹ جو بگ باس 14 میں شریک تھیں، دل کا دورہ پڑنے سے 42 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

بگ باس کے معروف یوٹیوبر کنٹیسٹنٹ کی دونوں بیویوں سے علیحدگی کی خبر سامنے آگئی

5. سوماداس چٹھنور

گلوکار سوماداس چٹھنور جنہوں نے بگ باس ملایلام میں حصہ لیا تھا، 2021 میں کووڈ 19 کے باعث انتقال کر گئے۔

6. جے ایشری رمایہ

سابق بگ باس کانٹیسٹنٹ جے ایشری رمایہ 2020 میں خودکشی کر لیں۔ ان کا جسم ایک بحالی مرکز میں لٹکا ہوا پایا گیا تھا۔

کیا یہ صرف اتفاق ہے؟

یہ سلسلہ ایک سوال اٹھاتا ہے، کیا ’بگ باس‘ واقعی آسیب زدہ ہے؟ ایک ایسا شو جس میں حصہ لینے والے افراد کی زندگیوں پر اس قدر سنگین اثرات مرتب ہوئے ہوں، کیا یہ محض اتفاق ہے یا پھرکچھ اور؟

More

Comments
1000 characters