راجا چوہدری، جو 1998 سے 2007 تک شیویتا تیواری کے شوہر تھے، نے ایک تازہ بیان میں الزام لگایا ہے کہ شیویتا کا ”کسوٹی زندگی کی“ کے کو اسٹارسیزین خان کے ساتھ افیئر تھا۔ دونوں کی طلاق کے دوران بہت لڑائیاں ہوئیں اور شیویتا نے راجا پر گھریلو تشدد کے الزامات بھی لگائے تھے۔
راجا چوہدری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ان کی طلاق 2012 میں ہوئی، لیکن ان کے درمیان اختلافات 2003 سے ہی شروع ہوگئے تھے۔
’طلاق کے بعد مسلسل شراب پی کر جان دینے کی کوشش کی‘، عامر خان کا انکشاف
راجا نے دعویٰ کیا کہ شیویتا کا سیزین خان کے ساتھ تعلق تھا۔ ایک دن وہ شیویتا کے سیٹ پر گئے اور دیکھا کہ شیویتا سیزین خان کی گاڑی میں آ رہی تھی۔
راجا نے بتایا کہ، ”ہماری طلاق 2012 میں ہوئی، لیکن وہ 2003 میں ہو جانی چاہیے تھی۔ ایک دن میں سیٹ پر گیا کیونکہ میری کچھ دستاویزات گاڑی میں تھیں، اور وہاں شیویتا سیزن کے ساتھ آ رہی تھی۔“
پریش راول نے ’ہیرا پھیری‘ کے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
راجا کا کہنا ہے کہ جب بھی اس نے شیویتا سےسیزین کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بات کرنے کی کوشش کی، تو بات ہمیشہ ان کی شراب نوشی کی طرف موڑ دی جاتی تھی۔
شیویتا تیواری نے ایک پرانے انٹرویو میں سیزین خان کے ساتھ افیئر کی خبروں کی تردید کی تھی۔ انہوں نے کہا، ”کیا کسی نے مجھے کبھی کافی شاپ یا ریسٹورنٹ میں دیکھا ہے؟ میں مہینے میں 30 دن شوٹنگ کرتی ہوں، تو افیئر کا وقت کہاں سے ملے گا؟“
’بگ باس‘ میں پراسرار اموات، کیا شو آسیب زدہ ہے؟
شیویتا نے مزید کہا، ”یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ میں نے سیزین کے ساتھ دوبارہ تعلقات ٹھیک کیے ہیں۔ میں اس سے نفرت کرتی ہوں، مجھے اس کے ساتھ تعلقات ٹھیک کرنے کی ضرورت کیوں ہے؟“
اب تک شیویتا تیواری نے راجا چوہدری کے الزامات پر کوئی جواب نہیں دیا ہے، جس سے ایک بار پھر ان کے پرانے تنازعات کی بازگشت ہو رہی ہے۔