عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی ڈیٹنگ کی افواہیں ایک بار پھر گرم ہو گئی ہیں۔

حال ہی میں عاصم نے اپنی منگنی میرب علی سے ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد لوگوں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ وہ اپنی سابقہ گرل فرینڈ ہانیہ کو دوبارہ ڈیٹ کر رہے ہیں۔

میرب علی نے عاصم اظہر سے علیحدگی پر خاموشی توڑ دی

سب سے پہلے عاصم کی ایک ویڈیو میں وہ پیلے رنگ کی کیپ پہنے ہوئے نظر آئے اور اس کے بعد ہانیہ نے بھی انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں وہ بھی وہی پیلے رنگ کی کیپ پہنی ہوئی تھیں۔

دونوں کیپ ایک ہی رنگ اور برانڈ کی تھیں، جس نے سوشل میڈیا پر ان دونوں کے تعلقات کے بارے میں مزید سوالات اٹھا دیے۔

عاصم اظہر کا میرب علی اور علی سفینہ کی وائرل ویڈیو پر دلچسپ ردعمل

عاصم اور ہانیہ کی محبت 2018 میں شروع ہوئی تھی، 2019 میں دونوں نے ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کیا تھا، لیکن 2020 میں ان کا بریک اپ ہو گیا تھا۔

اب جب عاصم نے ہانیہ کی فلم ’سردارجی 3‘ کے ٹریلر کو لائیک کیا، تو لوگوں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ شاید دونوں دوبارہ ایک دوسرے کے قریب آ گئے ہیں۔

پاک بھارت کشیدگی: ہانیہ عامر کی پوسٹ پر مداح سیخ پا

دوسری طرف، ان دونوں کی ایک جیسی کیپ اور اس پر لکھا ”این وائے“ (جو نیویارک ینکیز کا لوگو ہے) نے مزید قیاس آرائیوں کو جنم دینا شروع کردیا ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ دونوں اس بارے میں کیا کہتے ہیں، یا پھر یہ محض اتفاق ہے کہ دونوں نے ایک ہی برانڈ کی کیپ پہنی ہوئی تھی۔

More

Comments
1000 characters