اکثر لوگ قینچی کو صرف کاٹنے کا آلہ سمجھتے ہیں، لیکن کچن میں استعمال ہونے والی قینچی کے ہینڈلز کے درمیان موجود ’دندانے دار دھاتی حصہ‘ ایک چھوٹا مگر بہت مفید ٹول ہے۔
یہ حصہ صرف ڈیزائن کا حصہ نہیں، بلکہ کئی اہم کاموں کے لیے بنایا گیا ہے، آئیے جانتے ہیں اس سے کیا کیا کام لئےجاسکتے ہیں۔
بوتل یا جار کے سخت ڈھکن کھولنے کے لیے
جب جار یا بوتل کا ڈھکن سخت ہو اور ہاتھ سے نہ کھلے، تو قینچی کا یہ حصہ مضبوط گرفت دے کر اسے آسانی سے کھولنے میں مدد کرتا ہے۔
اخروٹ یا دیگر سخت میوے توڑنے کے لیے
اس دندانے دار حصے میں نٹ رکھ کر دبانے سے یہ بغیر کسی دوسرے نٹ کریکر کے آسانی سے ٹوٹ جاتا ہے۔
جھینگے، کیکڑے یا دیگر سی فوڈ کے خول توڑنے کے لیے
سی فوڈ کے سخت خول کو کچلنے یا توڑنے کے لیے یہ بہترین ٹول ہے، خاص طور پر جب آپ کے پاس مخصوص سی فوڈ ٹولز نہ ہوں۔
ہڈی یا گوشت کو پکڑنے اور کچلنے کے لیے
یہ حصہ ہڈیوں کو قابو میں رکھنے یا ہلکی کچلنے کے کام آتا ہے، خاص طور پر گوشت صاف کرتے وقت۔
جڑی بوٹیوں (ہربز) کو تنوں سے علیحدہ کرنے کے لیے
ہربز جیسے تھائم یا روزمیری کے پتوں کو ان کے سخت تنوں سے الگ کرنے کے لیے پودے کو دندانے میں رکھ کر کھینچیں – پتے آسانی سے نکل آئیں گے۔
یاد رکھیں یہ چھوٹا سا حصہ آپ کے کچن میں کئی ٹولز کا کام کر سکتا ہے، تو اگلی بار قینچی استعمال کرتے وقت اسے نظرانداز مت کریں۔