جنوبی انڈین فلم انڈسٹری اور بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ”پشپا: دی رائز“ کا آئٹم سانگ ”او انتاوا“ جہاں ایک طرف اپنے شاندار رقص اور میوزک کی بدولت مقبول ہوا، وہیں اب اس گانے کی دھن چرانے پر ترکیہ کی مشہور گلوکارہ آتیے کے خلاف الزامات سامنے آ گئے ہیں۔

اس گانے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اداکارہ سامنتھا روتھ پربھو کے دلکش رقص اور پرفارمنس نے اسے مداحوں کی ٹریک لسٹ میں طویل عرصے تک جگہ بنائے رکھی۔

’سردار جی 3‘ کے پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم، بھارتیوں کو مرچیں لگنا بند نہ ہوئیں

اس گانے کے اثرات بالی وڈ تک ہی نہیں بلکہ تامل فلم انڈسٹری تک پھیل گئے، جہاں اداکار اجیت کمار نے ایک شادی کی تقریب میں ”او انتاوا“ پر رقص کرتے ہوئے اس گانے کو ایک نیا رنگ دیا۔

تاہم، اب اس گانے کے کمپوزر دیوی سری پردیپ نے ترکیہ کی گلوکارہ آتیے پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اپنے گانے ”انلایانا“ میں ”او انتاوا“ کی دھن چوری کر کے کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کی ہے۔

کاجول نے اجے دیوگن اور شاہ رخ خان کے تعلقات پر خاموشی توڑ دی

دیوی سری پردیپ نے سماجی رابطے کی سائٹ ”ایکس“ پر آتیے کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی دھمکی دی اور کہا کہ ان کا گانا ”او انتاوا“ کی نقل ہے۔

انہوں نے مزید کہا، ”ہمارا گانا ’او انتاوا‘ دنیا بھر میں کامیاب رہا اور اب مجھے معلوم ہوا کہ اس کی نقل ترکیہ میں کی گئی ہے۔ میں اسے صاف طور پر نقل ہی کہوں گا۔“

دیوی سری پردیپ نے گانے کی عالمی مقبولیت پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وہ گلوکارہ آتیے کے خلاف قانونی کارروائی کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ”او انتاوا“ گانے کی مقبولیت میں اداکارہ سامنتھا روتھ پربھو کا جانداررقص اہم کردار ادا کرتا ہے۔

سامنتھا نے ایک انٹرویو میں اس گانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ اتنے بڑے ہجوم کے سامنے ایسا پرفارمنس دیں گی اور یہ گانا ان کے لیے ایک نئی پہچان کا سبب بن گیا۔

”پشپا: دی رائز“ کی کامیابی کے بعد اس کا سیکوئل ”پشپا: دی رول“ بھی باکس آفس پر کامیاب رہا اور ان دونوں فلموں کے آئٹم سانگز نے بھی بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

More

Comments
1000 characters